اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
تحریک انصاف اپنی دوغلی پالیسیوں سے دستبردار ہونے پر آمادہ نہیں، عطاء اللہ تارڑ اساتذہ قوم کے معمار اور نئی نسل کی فکری و اخلاقی تربیت کے ضامن ہیں، سردار ایاز صادق راولپنڈی پولیس کا گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس کل ماسکو میں ہوگا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے ڈینگی کے خطرے سے نمٹنے اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی بروقت نشاندہی و خاتمے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سرویلنس اور ویکٹر کنٹرول سرگرمیاں مزید تیز کر دیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ماموں اکمل حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کا امکان اسلام آباد کے مختلف سرکاری مراکز صحت میں مفت ہیپاٹائٹس سی سکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولیات دستیاب ہیں، ڈی ایچ او وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا لاہورسٹیشن کا دورہ، پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 کی توسیع کے جاری کام کامعائنہ کیا پنجاب بھرمیں 1416ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1637زخمی راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 40 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی تحریک انصاف اپنی دوغلی پالیسیوں سے دستبردار ہونے پر آمادہ نہیں، عطاء اللہ تارڑ اساتذہ قوم کے معمار اور نئی نسل کی فکری و اخلاقی تربیت کے ضامن ہیں، سردار ایاز صادق راولپنڈی پولیس کا گرجا گھروں اور دیگر اہم مقامات کا دورہ ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس کل ماسکو میں ہوگا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے ڈینگی کے خطرے سے نمٹنے اور مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی بروقت نشاندہی و خاتمے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سرویلنس اور ویکٹر کنٹرول سرگرمیاں مزید تیز کر دیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ، ماموں اکمل حسین نقوی کی وفات پر تعزیت کا اظہار ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرمی برقرار رہنے کا امکان اسلام آباد کے مختلف سرکاری مراکز صحت میں مفت ہیپاٹائٹس سی سکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولیات دستیاب ہیں، ڈی ایچ او وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا لاہورسٹیشن کا دورہ، پلیٹ فارم نمبر 2 اور 4 کی توسیع کے جاری کام کامعائنہ کیا پنجاب بھرمیں 1416ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1637زخمی راولپنڈی میں رواں سال ڈینگی کے 40 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی
قومی خبریں

اسلام آباد کے مختلف سرکاری مراکز صحت میں مفت ہیپاٹائٹس سی سکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولیات دستیاب ہیں، ڈی ایچ او

ہیپاٹائٹس سی سکریننگ
ہیپاٹائٹس سی سکریننگ

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف سرکاری مراکز صحت میں مفت ہیپاٹائٹس سی سکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولیات کو مزید وسعت دے دی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹرز ترلائی، بھارہ کہو اور سہالہ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز روات اور شاہ اللہ دتہ جبکہ بنیادی مراکز صحت سوہان اور گولڑہ شریف میں مفت ہیپاٹائٹس سی کی سکریننگ، تشخیص اور علاج کی سہولیات دستیاب ہیں۔

اس اقدام کا مقصد ہیپاٹائٹس سی کی بروقت تشخیص اور فوری علاج کو یقینی بنانا اور بالخصوص بنیادی مراکز صحت کے ذریعے شہریوں کو ضروری طبی سہولیات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے مختلف سرکاری مراکز صحت میں مفت طبی مشاورت، سکریننگ اورہیپاٹائٹس سی سے متعلق دستیاب طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔صحت حکام نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی قابلِ پیشگیری، تشخیص اور علاج کی بیماری ہے، جبکہ بروقت اسکریننگ اورمناسب علاج سے سنگین طبی پیچیدگیوں سے بچاؤ ممکن ہے۔

شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سکریننگ اور طبی مشاورت کے لیے اپنے قریبی سرکاری مرکز صحت سے رجوع کریں اوربیماری کا شبہ ہونے یا ممکنہ طور پر وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں بروقت طبی مشورہ حاصل کریں۔ڈی ایچ او نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہیپاٹائٹس سی کے پھیلاؤ میں کمی لانے کی کوششوں میں محکمہ صحت کے عملے سے تعاون کریں۔یہ اقدام ملک بھر میں ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ اور علاج تک رسائی بڑھانے اور بیماری کے خاتمے کے لیے جاری وسیع تر قومی کوششوں کا حصہ ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)