جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی کراچی ملک کے ترقی پسند، جامع اور معاشی طور پر متحرک ترین شہروں میں شامل ہے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 105سے زائد شرکاء سے خطاب پاکستانی فالکنرعطاء اللہ کرم نے ‘کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول’ میں ‘کنگ عبدالعزیز کپ’ جیت کر تاریخ رقم کر دی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے امور سے متعلق اجلاس، نوجوانوں کی صنعتی فنی تربیت کے لئے نیوٹیک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اجلاس 1.4 ارب آبادی کی قوم ایک پاکستانی ڈرامے سے خوفزدہ ، نیٹ فلکس کے بائیکاٹ کی دھمکیوں نے ہندوستان کے ثقافتی خوف کو بے نقاب کردیا غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ کراچی آمد وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ،مسافر بسوں کے ذریعے ایرانی تیل کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایزویز کے سیکیورٹی نظام کو جدید بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات نمل سٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026، طلبہ کی جدت اور کاروباری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان نوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی کراچی ملک کے ترقی پسند، جامع اور معاشی طور پر متحرک ترین شہروں میں شامل ہے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 105سے زائد شرکاء سے خطاب پاکستانی فالکنرعطاء اللہ کرم نے ‘کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول’ میں ‘کنگ عبدالعزیز کپ’ جیت کر تاریخ رقم کر دی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے امور سے متعلق اجلاس، نوجوانوں کی صنعتی فنی تربیت کے لئے نیوٹیک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اجلاس 1.4 ارب آبادی کی قوم ایک پاکستانی ڈرامے سے خوفزدہ ، نیٹ فلکس کے بائیکاٹ کی دھمکیوں نے ہندوستان کے ثقافتی خوف کو بے نقاب کردیا غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ کراچی آمد وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ،مسافر بسوں کے ذریعے ایرانی تیل کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایزویز کے سیکیورٹی نظام کو جدید بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات نمل سٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026، طلبہ کی جدت اور کاروباری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان
پنجاب

پنجاب میں ماہ اکتوبرٹریفک حادثات میں 464 قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، 233,210 متاثرین کو سروسز فراہم کیں، ریسکیو1122

پنجاب بھرمیں 1489ٹریفک حادثات میں 08افراد جاں بحق1731زخمی ہوئے، ریسکیو 1122

لاہور۔2نومبر (اے پی پی):سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122)، ڈاکٹر رضوان نصیر نے اکتوبر 2026 کے دوران پنجاب بھر میں پیش آنے والے 44,797 روڈ ٹریفک حادثات میں 464 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع، 23,543 افراد کے شدید زخمی ہو کر مستقل معذوری کا شکار ہونے، 1,726 آگ لگنے کے واقعات اور 94 ڈوبنے کے حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) نے اکتوبر کے دوران پنجاب بھر میں 231,056 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 233,210 متاثرین کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکتوبر کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع کی ایمرجنسی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔وہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے ماہانہ آپریشنل کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، جس میں ڈائریکٹرز ایمرجنسی سروسز، مختلف ونگز کے سربراہان اور صوبائی مانیٹرنگ آفیسر نے شرکت کی جبکہ تمام ضلعی ایمرجنسی افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمام ضلعی ایمرجنسی افسران نے اکتوبر 2026 کے دوران اپنے اپنے اضلاع کی آپریشنل کارکردگی کے حوالے سے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کو بریفنگ دی، جس میں اہم ایمرجنسیز، ریسپانس، آپریشنل چیلنجز پہ تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

ہیڈ آف آپریشنز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران 231,056 ایمرجنسیز پر بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کیں، جن میں سب سے زیادہ ایمرجنسیز 59,325 روڈ ایکسیڈنٹ اور ٹراما کی تھیں، اس کے علاوہ 42,813 دل کے امراض، 31,301 معدہ و نظام ہاضمہ، 22,605 سانس کی بیماریوں، 17,853 اعصابی امراض، 15,212 بخار، 7,954 امراضِ نسواں و زچگی، 7,498 مثانہ کے امراض، 6,924 آگ لگنے اور ریسکیو سے متعلق ایمرجنسیز، 5,275 شوگر، 4,915 نفسیاتی امراض، 4,227 ریڑھ اور جوڑوں کے درد، 4,195 جرائم ایمرجنسیز کی کال، 379 الرجی کی ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں۔ایمرجنسی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ ماہ کے دوران 44,797 روڈ ٹریفک حادثات میں 464 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان ٹریفک حادثات میں صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ 7,874 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جن میں 8,833 موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔ ملتان میں 2,838 حادثات پیش آئے جن میں 3,312 موٹر سائیکلیں جبکہ فیصل آباد میں 2,615 حادثات میں 2,896 موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔ اسی طرح گوجرانوالہ میں 2,092 حادثات میں 2,250 موٹر سائیکلیں جبکہ شیخوپورہ میں 1,714 حادثات میں 1,706 موٹر سائیکلیں موجود تھیں۔

سب سے کم حادثات تونسہ شریف میں رپورٹ ہوئے جہاں 142 حادثات میں 160 موٹر سائیکلیں شامل تھیں۔ اسی طرح آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات بڑے اضلاع میں ہوئے جن میں لاہور 357 کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ فیصل آباد میں 122، راولپنڈی میں 116، ملتان میں 109، شیخوپورہ میں 66 اور گوجرانوالہ میں 62 واقعات پیش آئے۔ڈاکٹر رضوان نصیر نے حادثات کے اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد گزشتہ ماہ کے دوران 44,797 روڈ ٹریفک حادثات میں 464 افراد کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان حادثات میں 74 فیصد موٹر سائیکل شامل تھیں۔ انہوں نے موٹر بائیک رائڈرزپر زور دیا کہ وہ محفوظ ڈرائیو کریں اور سڑک کے بائیں جانب 50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رفتار پر سفر کریں، کیونکہ رفتار میں ہر 1 کلومیٹر فی گھنٹہ اضافہ مہلک حادثے کے خطرے کو 4 سے 5 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)