بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم
قومی خبریں

جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کیلئے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کو تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ بنانا ناگزیر ہے، جاوید اقبال مرزا

جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کیلئے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کو تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ بنانا ناگزیر ہے، جاوید اقبال مرزا
ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات جاوید اقبال مرزا

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیم (ایف ڈی ای) جاوید اقبال مرزا نے کہا ہے کہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کے لیے سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی کو تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ بنانا ناگزیر ہے، جبکہ اسٹیم تعلیم طالبات میں تحقیقی صلاحیتوں، تخلیقی سوچ، مسائل کے حل اور عملی مہارتوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات جی 14/4 میں منعقدہ اسٹیم نمائش کے دورے کے موقع پر کیا۔ نمائش میں طالبات نے جدید سائنسی تصورات، ٹیکنالوجی اور عملی تجربات پر مبنی مختلف سائنسی ماڈلز، تحقیقی منصوبے اور تخلیقی پراجیکٹس پیش کیے۔ کالج کی پرنسپل پروفیسر عظمیٰ حمید نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا اور انہیں نمائش کے اغراض و مقاصد سمیت طالبات کے تیار کردہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

جاوید اقبال مرزا نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اور طالبات سے ان کے منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے طالبات کی محنت، قابلیت اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ماڈل کالجز پروفیسر احسان الحق نے بھی اسٹیم تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں طالبات کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ پرنسپل پروفیسر عظمیٰ حمید نے مہمانوں کی آمد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں معیاری تعلیم کے ساتھ طالبات کی عملی، تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)