منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
قومی خبریں

پاکستان میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے درمیان وقفہ مسلسل کم ہو رہا ہے ،قومی موسمیاتی وعدوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ناگزیر ہے،شیری رحمان ،ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان

پاکستان میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے درمیان وقفہ مسلسل کم ہو رہا ہے ،قومی موسمیاتی وعدوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ناگزیر ہے،شیری رحمان ،ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمٰن نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان موسمیاتی آفات کے ایک ایسے ’’بحالی کے چکر‘‘ میں پھنس چکا ہے جہاں ایک تباہی سے نکل کر دوبارہ تعمیرِ نو کا عمل مکمل ہونے سے پہلے ہی دوسری آفت آ جاتی ہے، موسمیاتی تباہ کاریوں کے درمیان وقفہ مسلسل کم ہو رہا ہے اور ملک کو سنبھلنے کے لئے پہلے سے بھی کم وقت مل رہا ہے۔پیر کو 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس کے تحت ’’موسمیاتی اقدامات کو مضبوط بنانے‘‘ کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2005، 2010 اور 2022 کے سیلابوں کے بعد بحالی کے لئے دستیاب وقت بتدریج کم ہوتا جا رہا ہے جبکہ 2025 کے دریائی سیلاب اس بات کا ثبوت ہیں کہ موسمیاتی نظام تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہر موسم گرما میں کسی نہ کسی بڑی قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ 2022 میں پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرِ آب آ گیا تھا۔شیری رحمٰن نے موجودہ دور کو ایک فیصلہ کن تاریخی مرحلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی دباؤ، عالمی تنازعات اور مصنوعی ذہانت ایک دوسرے سے منسلک ہو چکے ہیں، جنوبی ایشیا میں ال نینو کے باعث خشک سالی اور شدید بارشوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خطے کو شدید موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے اور مستقبل میں پانی اور تیل عالمی تنازعات کے اہم اسباب بن سکتے ہیں۔ مصنوعی ذہانت اورماحولیات کے تعلق پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیٹا سینٹرز میں مصنوعی ذہانت کے استعمال کے لئے بڑی مقدار میں توانائی اور پانی درکار ہوتا ہےتاہم یہ واضح نہیں کہ یہ مراکز کتنا پانی استعمال کر رہے ہیں اور زیرِ زمین پانی کے ذخائر پر اس کےکیا اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت سابقہ ٹیکنالوجیز سے مختلف ہے کیونکہ اب یہ محض ایک آلہ نہیں بلکہ فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھنے والا نظام بنتی جا رہی ہے، اس لئے پالیسی سازوں کو اس کے اثرات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا۔توانائی کے شعبے میں پاکستان کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ گزشتہ سال ملک نے تقریباً 50 گیگاواٹ کے شمسی پینل درآمد کئے اور نجی شعبے کی کوششوں سے توانائی کے نظام میں شمسی بجلی کا حصہ تیزی سے بڑھا ہے، اب اگلا مرحلہ بیٹری سٹوریج اور الیکٹرک گاڑیوں کا ہے جس کے لئے بجلی کے ترسیلی نظام اور چارجنگ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ضروری ہے۔انہوں نے بجلی کے غیر مؤثر معاہدوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایسی بجلی کے لئے بھی ادائیگیاں کر رہا ہے جسے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں جبکہ پرانا بجلی کا ترسیلی نظام تقریباً 18 فیصد بجلی ضائع کر رہا ہے۔

انہوں نے موسمیاتی انصاف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے کرہ ارض کے کاربن وسائل کا بڑا حصہ استعمال کر لیا ہے، انہیں دوسرے ممالک سے یہ نہیں کہنا چاہیے کہ وہ اپنےمسائل کا حل خود تلاش کریں۔ انہوں نے سموگ کے مسئلے پر بھی زور دیا کہ پاکستان کو ان عوامل پر فوری قابو پانا چاہئے جو اس کے اپنے اختیار میں ہیں۔اس موقع وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان نے کہا کہ پاکستان اب اس مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں قومی موسمیاتی وعدوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سرحدوں کی پابند نہیں اور سیلاب، شدید گرمی، بارشوں کے بدلتے انداز اور پانی کی قلت پورے خطے کے مشترکہ مسائل ہیں۔ نیپال میں حالیہ قدرتی آفت بھی اس حقیقت کی نشاندہی کرتی ہے کہ علاقائی تعاون کے بغیر ان خطرات کا مقابلہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی لچک کو الگ ماحولیاتی مسئلہ سمجھنے کے بجائے ترقیاتی منصوبہ بندی اور وسائل کےانتظام کا بنیادی حصہ بنانا ہوگا۔ اس سلسلے میں قومی موافقت منصوبے، تازہ ترین قومی موسمیاتی وعدوں (این ڈی سی 3.0)، قومی خشک سالی منصوبہ 2025-2035، قومی موسمیاتی مالیاتی حکمت عملی اور کلائمیٹ پراسپرٹی پلان کو اہم اقدامات قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ کلائمیٹ پراسپرٹی پلان کے ساتھ سرمایہ کاروں کے لئے ایک دستاویز بھی تیار کی گئی ہے تاکہ موسمیاتی ترجیحات کو سرمایہ کاری کے مواقع سے منسلک کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف صوبوں کو موسمیاتی تبدیلی کے مختلف خطرات کاسامنا ہےاس لیے وفاق اورصوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ اور تعاون ضروری ہے تاکہ موافقت کے اقدامات محض پالیسی دستاویزات تک محدود نہ رہیں۔ کامیابی کا معیار پالیسیوں اور منصوبوں کی تعداد نہیں بلکہ آفات سے بہتر تیاری اور عوام کی مشکلات میں حقیقی کمی ہونا چاہئے۔انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ موسمیاتی لحاظ سے موزوں زراعت، پانی کے مؤثر استعمال اور ماحول دوست پیداوار میں سرمایہ کاری بڑھائے کیونکہ صرف حکومتی وسائل سے ان چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں۔آئندہ ماہ ترکیہ میں ہونے والی عالمی موسمیاتی کانفرنس (COP31) کا ذکر کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی انصاف اور قابلِ پیش گوئی، آسان رسائی اور ضرورت کے مطابق موسمیاتی مالی معاونت کا مطالبہ جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالی معاونت کو عوام تک مؤثر انداز میں پہنچانے کے لئے قومی اور صوبائی اداروں کی صلاحیت بڑھانا بھی ضروری ہے۔ انہوں نےبتایا کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ذریعےایس ڈی پی آئی اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کے اشتراک سے قومی صورتحالِ ماحولیات کی تازہ رپورٹ تیار کر رہی ہےجو 2016 کے بعد پہلی رپورٹ ہوگی اور جلد جاری کی جائے گی۔اجلاس کاانعقاد اقوام متحدہ کےماحولیاتی پروگرام اور سدرن وائس کے اشتراک سے کیا گیا۔دیگر مقررین میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن، یو این ای پی کے مظہر عالم، ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری اور سدرن وائس کی ٹریسی مامون شامل تھیں جنہوں نے آن لائن شرکت کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)