بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ، تعلیمی انصاف کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری اوگرا کا بدھ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا اسلام آباد میں آغاز، پہلے روز 13 ممالک کے قراء کی شرکت مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،پاکستان شاہینز نے گروپ بی کے آخری میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ اور پوٹھوہاری نعروں والے بینرز توجہ کا مرکز بن گئے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل، مقامی ٹیکنالوجی اور جدت کا مظاہرہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راولپنڈی، مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کے افتتاح کا اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا وفاقی وزیر تجارت کی فوڈ ایگ 2026میں بین الاقوامی وفودسے ملاقاتیں، سرمایہ کاری و تجارتی تعائون کے فروغ پر زور سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ، تعلیمی انصاف کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری اوگرا کا بدھ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا اسلام آباد میں آغاز، پہلے روز 13 ممالک کے قراء کی شرکت مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،پاکستان شاہینز نے گروپ بی کے آخری میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ اور پوٹھوہاری نعروں والے بینرز توجہ کا مرکز بن گئے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل، مقامی ٹیکنالوجی اور جدت کا مظاہرہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راولپنڈی، مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کے افتتاح کا اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا وفاقی وزیر تجارت کی فوڈ ایگ 2026میں بین الاقوامی وفودسے ملاقاتیں، سرمایہ کاری و تجارتی تعائون کے فروغ پر زور
قومی خبریں

این سی سی آئی اے کی کارروائی، جعلی ٹریول ایجنسی کے ذریعے ویزا اور ایئر ٹکٹ کے فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

سائبر کرائمز کے خلاف ملک گیر نیٹ ورک فعال،چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر میں 15 این سی سی آئی اے سے انٹر لنک

اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) اسلام آباد نے مبینہ طور پر واٹس ایپ گروپس کے ذریعے شہریوں کو جعلی ویزا اور ایئر ٹکٹ کی خدمات پیش کر کے انہیں دھوکہ دہی کا نشانہ بنا نے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ این سی سی آئی اے کے حکام کے مطابق ملزمان جعلی ٹریول ایجنسی کی آڑ میں مالی فراڈ کا نیٹ ورک چلا رہے تھے اور واٹس ایپ پر ویزا اور ایئر ٹکٹ کی خدمات کی تشہیر کر کے شہریوں کو اپنی طرف راغب کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان ویزا اور فضائی ٹکٹ کے خواہشمند شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے، لیکن انہیں اصل خدمات فراہم کرنے کے بجائے مبینہ طور پر جعلی سفری دستاویزات تھما دیتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان ممکنہ گاہکوں سے رابطہ کرنے اور انہیں سفری خدمات کے عوض رقم منتقل کرنے پر قائل کرنے کے لیے واٹس ایپ گروپس کا استعمال کرتے تھے۔این سی سی آئی اے اسلام آباد نے چار ملزمان کو گرفتار کر کے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 اورپاکستان پینل کوڈکی متعلقہ دفعات کے تحت دو ایف آئی آرز درج کی ہیں۔فراڈ کی وسعت کا تعین کرنے اور اس نیٹ ورک میں ملوث دیگر افراد کی نشاندہی کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)