اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی زون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین انجینئر پرویز بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، قومی خدمات اور شاندار کردار کو خراجِ تحسین قوم اور پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم ہیں، وزیر دفاع سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی زون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین انجینئر پرویز بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، قومی خدمات اور شاندار کردار کو خراجِ تحسین قوم اور پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم ہیں، وزیر دفاع
بلوچستان

بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوامی مسائل پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، نوابزادہ جمال ریسانی

بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوامی مسائل پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، نوابزادہ جمال ریسانی

کوئٹہ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر عوامی مسائل پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کانک مستونگ سمیت مختلف علاقوں کے ترقیاتی مسائل کو سنجیدگی سے دیکھا جائے گا اور عوامی ضروریات کے مطابق عملی اقدامات کے لیے متعلقہ فورمز پر آواز مؤثر انداز میں اٹھائی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنی رہائش سراوان ہاؤس کوئٹہ میں استاد عبدالکریم رئیسانی، ڈاکٹر محمد اقبال رئیسانی اور ثناء اللہ رئیسانی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کے دوران مجموعی سیاسی صورتحال، کانک کے علاقے میں ترقیاتی امور اور عوام کو درپیش مسائل سمیت علاقے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکا نے علاقے میں ترقیاتی عمل کو مزید مؤثر بنانے، بنیادی مسائل کے حل اور عوام کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ عوامی خدمت کسی ایک علاقے یا سیاسی وابستگی تک محدود نہیں، بلکہ بلوچستان کے ہر شہری کے بنیادی حقوق اور مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ امن و امان کے حوالے سے بھی مؤثر اقدامات اور عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح حاصل ہونی چاہیے۔

اس موقع پر باہمی سیاسی و سماجی امور پر بھی گفتگو ہوئی، جبکہ نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے شرکا کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل اور تجاویز کو غور سے سنتے ہوئے ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور عملی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)