اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی زون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین انجینئر پرویز بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، قومی خدمات اور شاندار کردار کو خراجِ تحسین قوم اور پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم ہیں، وزیر دفاع سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی زون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین انجینئر پرویز بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، قومی خدمات اور شاندار کردار کو خراجِ تحسین قوم اور پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم ہیں، وزیر دفاع
بلوچستان

معیاری تعلیم کیلئے نجی اداروں کو بھی معاونت ملنی چاہیے، گورنر بلوچستان کا ٹیچرز ڈے پر خطاب

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

کوئٹہ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام کی عظمت اور کردار کو بیان کرتے وقت الفاظ کم پڑ جاتے ہیں، خواتین ٹیچرز بچوں کی فطرت اور تعلیمی ضرورت کو بہتر طور پر سمجھتی ہیں، حکومت سرکاری تعلیمی اداروں پر کروڑوں روپے خرچ کرتی ہے اگر معیاری تعلیم کے فروغ کی خاطر چند لاکھ روپے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بھی فراہم کیے جائیں تو اس میں کوئی حرج نہیں، میں نجی تعلیمی اداروں کیلئے مختص گرانٹ کو دوبارہ بحال کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا۔

گورنر بلوچستان نے منعقدہ تقریب میں ٹیبلو پیش کرنے والی بچیوں کیلئے ایک لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو عالمی یومِ اساتذہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین محمد اسحاق، ملک رشید کاکڑ اور لیاقت علی ہزارہ سمیت پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اساتذہ کرام کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت اس امر کا ثبوت ہے کہ ہمارے معاشرے میں تعلیم، علم اور استاد کے مقام کو آج بھی خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ پانچ اکتوبر کو ہر سال عالمی یومِ اساتذہ کے طور پر منانے کا بنیادی مقصد اساتذہ کے عظیم کردار، گرانقدر خدمات اور معاشرتی وقار کو اجاگر کرنا اور دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے اُن کی انتھک کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر مہذب معاشرے میں استاد کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ استاد کسی بھی قوم کا محسن ہوتا ہے۔ استاد کا احترام کسی جغرافیے، نسل، زبان یا رنگ تک محدود نہیں بلکہ یہ پوری انسانیت کی مشترکہ قدر ہے۔ دنیا کے مختلف معاشروں میں تہذیبیں بدلتی رہیں، نظام تبدیل ہوتے رہے لیکن استاد کا بنیادی کردار ہمیشہ برقرار رہا ہے۔ گورنر مندوخیل نے کہا موجودہ حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ اور لکھا پڑھا بلوچستان کے خواب کو عملی حقیقت میں تبدیل کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے مواقع کو وسیع کیا جائے اور بالخصوص صوبے کے دورافتادہ اور پسماندہ علاقوں کے اُن بچوں تک بھی تعلیم کی روشنی پہنچائی جائے جو غربت، فاصلے یا بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث تعلیمی مواقع سے محروم رہ جاتے ہیں۔

گورنر مندوخیل نے کہا کہ ماں کی گود بچے کیلئے اولین تعلیمی درسگاہ ہے ۔ انہوں نے خواتین اساتذہ کی خدمات کو بھی خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ آخر میں گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آپ علم کی شمعیں روشن کر رہے ہیں جبکہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان شمعوں کو ہوا سے محفوظ رکھیں۔ قبل ازیں گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیچرز میں ایوارڈز تقسیم کیے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)