اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی زون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین انجینئر پرویز بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، قومی خدمات اور شاندار کردار کو خراجِ تحسین قوم اور پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم ہیں، وزیر دفاع سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا ایس پی سٹی زون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین انجینئر پرویز بٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، قومی خدمات اور شاندار کردار کو خراجِ تحسین قوم اور پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ثابت قدم ہیں، وزیر دفاع
بلوچستان

بلوچستان کے کھلاڑی کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، نوابزادہ جمال رئیسانی

بلوچستان کے کھلاڑی کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ طالبات کے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی آمد پر بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر مس اختر، جنرل سیکریٹری عاصم اسحاق خان، منتظمین اور کھلاڑیوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں بلوچستان بھر سے طلبہ اور نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اختتامی تقریب کے موقع پر نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ونر ٹیم کو شیلڈ اور کپ پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا کہ طلبہ اور نوجوانوں کی شخصیت سازی میں کھیلوں کا اہم کردار ہے، کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، خود اعتمادی، مثبت سوچ، ٹیم ورک اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں، بلوچستان کے باصلاحیت طلبہ اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے بہتر مواقع اور مناسب پلیٹ فارم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے ذریعے نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے جبکہ بلوچستان کے نوجوان کھلاڑی مختلف کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر بلوچستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کی قیادت، منتظمین اور تمام شریک کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)