اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہزارہ صوبے کا مطالبہ مزید مؤخر نہ کیا جائے، معاملہ اسمبلیوں میں زیرِ غور ہے، سردار محمد یوسف سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہزارہ صوبے کا مطالبہ مزید مؤخر نہ کیا جائے، معاملہ اسمبلیوں میں زیرِ غور ہے، سردار محمد یوسف سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا
زرعی خبریں

ڈیرہ غازی خان میں کسان سہولت کاروں کا 18 روزہ تربیتی پروگرام مکمل

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس، غیر ملکی معاونت سے جاری منصوبوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار

ڈیرہ غازی خان۔03 اکتوبر (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں زراعت اور آن فارم واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کسان سہولت کاروں کے لیے منعقدہ 18 روزہ تربیتی پروگرام مکمل ہوگیا۔ تربیتی پروگرام میں 31 کسان سہولت کاروں نے شرکت کی، جنہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز، پانی کے مؤثر استعمال اور جدید و پائیدار زرعی طریقوں سے متعلق اپنی فنی و عملی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع غلام محمد اور سربراہ شعبہ فوڈ سائنسز غازی یونیورسٹی طاہرہ بتول نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غلام محمد نے کسان سہولت کاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تربیت کے دوران حاصل کردہ علم اور مہارتوں کو فیلڈ میں کاشتکاروں کی رہنمائی اور موسمیاتی موافق زراعت کے فروغ کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ زراعت ہمارے ملک کی ترقی میں ریڑھ کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے تربیتی پروگرام مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔

تقریب کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والے کسان سہولت کاروں کی کاوشوں کو سراہا گیا اور مستقبل میں کسانوں تک جدید زرعی معلومات مؤثر انداز میں پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)