اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):جننگ انڈسٹری کو کپاس کی وصولی میں 5.39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے اعدادوشمار کے مطابق کپاس کی برداشت کے رواں سیزن میں 30 ستمبر تک جننگ انڈسٹریز کو 3.208 ملین گانٹھیں موصول ہوئی ہیں جو گزشتہ سیزن کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 5.39 فیصد زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا ایک ماہ قبل کپاس کی وصولی کے تناظر میں توقع کی جا رہی تھی کہ رواں سال پیداوار میں 10 تا 15 فیصد کا اضافہ ہو سکتا ہے لیکن درضہ حرارت میں اتار چڑھائو کے باعث پیداوار کم ہوئی ہے۔
پی سی جی اےچیئرمین احسان الحق نے کہا ہے کہ 16 تا 30 ستمبر کے دوران 1.1 ملین بیلز کی وصولی متوقع تھی تاہم اس دوران 8 لاکھ 20 ہزار گانٹھیں موصول ہوئی ہیں۔ پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں پنجاب کی کپاس کی پیداوار میں 6.91 فیصد اضافہ ہوا ہے اور پیداوار 1.214 ملین بیلز رہی ہے جبکہ سندھ کی پیداوار 4.48 فیصد اضافے سے 1.993 ملین گانٹھوں تک پہنچ چکی ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



