اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،خیبرپختونخوا کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔
جمعرات کو پیپلز میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ٹانک اور کوہاٹ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات پر بریفنگ دی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو گورنر فیصل کریم کنڈی نے اہداف پر پہنچنے سے قبل افغانستان کے ڈرون مار گرانے سے متعلق بھی تفصیل سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت دہشت گردی اور جنگ کی صورت حال کو سنبھالنے میں اپنا کردار ادا کرے اور لانگ مارچ غیرمشروط طور پر ختم کیا جائے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



