بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم
بین الاقوامی خبریں

سعودی عرب،رہائشی خدمات کی خلاف ورزی پر چار عمرہ کمپنیاں ، چار غیر ملکی ایجنٹس معطل

Saudi Arabia suspends
Saudi Arabia suspends

ریاض۔8اکتوبر (اے پی پی):سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مکہ مکرمہ میں بغیرلائسنس یافتہ رہائشی خدمات فراہم کرنے پر چار عمرہ کمپنیوں اور چار غیرملکی ایجنٹس کو معطل کردیا۔

اردو نیوز کے مطابق وزارت نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور ایجنٹس کی جاری نگرانی کے دوران ان خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا گیا۔ ان کے کیسز زائرین کی شکایات کمیٹی کو بھیجے گئے جو ان خلاف ورزیوں کی تحقیقات اور ممکنہ قانونی کارروائی پر غور کر رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد زائرین کے حقوق کا تحفظ کرنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عمرہ خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں رہائش اور خدمات کے معیار کی پاسداری کریں۔

وزارت نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں، خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور بیرون مملکت ایجنٹس کی فیلڈ اور ڈیجیٹل نگرانی کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ معاہدے کے مطابق خدمات کی فراہمی اور کسی بھی خلاف ورزی کی بروقت نشاندہی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزارت نے لائسنس یافتہ عمرہ کمپنیوں اور ان کے بین الاقوامی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ سعودی ضوابط کی پابندی اور معاہدے کے مطابق اپنی ذمہ داری پوری کریں ۔ وزارت نے کہا کہ زائرین عمرہ سفر اور رہائش کے انتظام کے لیے سرکاری طور پر منظور شدہ سروس پروائیڈرز اور پلیٹ فارمز کا استعمال کریں۔

وزارت نے کہا کہ اس نے رواں سال عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 32 ہزار سے زیادہ معائنے کیے ہیں جن کا مقصد ریگولیٹری اور آپریشنل ریکوائرمنٹ کی تعمیل کو یقینی بنانا اور خدمات کو متاثر کرنے والی خلاف ورزیوں کو روکنا ہے۔ یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب سعودی عرب، وژن 2030 کے تحت’’پلگرم ایکسپیرئنس پروگرام‘‘ کے تحت زائرین کی خدمات کو بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس پروگرام کا مقصد حج اور عمرہ زائرین کے سفر کو زیادہ سے زیادہ منظم اور آسان بنانا، آمد سے روانگی تک فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)