منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی فتح 4کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم و مسلح افواج کو مبارکباد صوبائی وزیرتعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی اپنے حلقہ نیابت میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت مشترکہ آبی وسائل پر تعاون علاقائی امن، معاشی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ناگزیر ہے،سندھ طاس معاہدے پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان کیلئے گولڈ میڈل احسن اقبال کی فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد محسن نقوی کی فتح 4 کروز میزائل کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ’’فتح 4 ‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد خیابان سرسید گلاب پارک کی تزئین و آرائش مکمل، شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم ہم کیڈٹ کالجز کے اساتذہ اور اسٹاف کو ملک کے بہترین کیڈٹ کالجز کے معیار کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرینگے ، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل وفاقی وزیرمواصلات کی "فتح فور” کے کامیاب تجربے پر پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کومبارکباد سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر بھر میں سخت مانیٹرنگ جاری، ناقص کارکردگی پر گلبرگ ایریا کا ٹائون منیجر نوکری سے فارغ ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایف بی آر کے دو انفورسمنٹ اہلکار شہید ، ایف بی آر کی جانب سے اظہار تعزیت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی فتح 4کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم و مسلح افواج کو مبارکباد صوبائی وزیرتعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی اپنے حلقہ نیابت میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت مشترکہ آبی وسائل پر تعاون علاقائی امن، معاشی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کے لیے ناگزیر ہے،سندھ طاس معاہدے پر من وعن عمل درآمد کیا جائے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاک ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں اجلاس کے دوران گورنر بلوچستان کیلئے گولڈ میڈل احسن اقبال کی فتح 4 کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد محسن نقوی کی فتح 4 کروز میزائل کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربہ پر قوم کو مبارکباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی ’’فتح 4 ‘‘کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم اور پاک فوج کو مبارکباد خیابان سرسید گلاب پارک کی تزئین و آرائش مکمل، شہریوں کو بہتر تفریحی سہولیات فراہم ہم کیڈٹ کالجز کے اساتذہ اور اسٹاف کو ملک کے بہترین کیڈٹ کالجز کے معیار کے مطابق بہترین سہولیات فراہم کرینگے ، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل وفاقی وزیرمواصلات کی "فتح فور” کے کامیاب تجربے پر پاک افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کومبارکباد سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر بھر میں سخت مانیٹرنگ جاری، ناقص کارکردگی پر گلبرگ ایریا کا ٹائون منیجر نوکری سے فارغ ڈی آئی خان میں فائرنگ، ایف بی آر کے دو انفورسمنٹ اہلکار شہید ، ایف بی آر کی جانب سے اظہار تعزیت
تجارتی خبریں

خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا، فرح ناز اکبر

پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر
پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):رکن قومی اسمبلی، پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ اسلام آباد کی صدر فرح ناز اکبر نے کہا ہے کہ وہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور خواتین کاروباری افراد کو سہولیات کی فراہمی کےلئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گی، خواتین کی معاشی سرگرمیوں میں بامعنی شمولیت اور انہیں بااختیار بنائے بغیر کوئی بھی ملک پائیدار معاشی ترقی حاصل نہیں کر سکتا،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، معیشت کو مستحکم بنانے اور پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے یہ بات منگل کو آئی سی سی آئی کے دورے کے موقع پر کہی جہاں انہوں نے نومنتخب قیادت کو مبارکباد دی اور کاروباری ماحول میں آسانیاں پیدا کرنے اور معاشی ترقی کے لئے چیمبر کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی چیمبر کی حیثیت سے آئی سی سی آئی حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مؤثر رابطے کو فروغ دینے اور کاروباری برادری کے معاشی مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین کے فوکل پرسن برائے یوتھ موبلائزیشن اینڈ انگیجمنٹ سید ذیشان نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

فرح ناز اکبر نے آئی سی سی آئی کے نائب صدر محمد وقاص خان کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔آئی سی سی آئی کے صدر محمد زکریا اکبر ضیاء نے معزز مہمان کو کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے اور حکومت و نجی شعبے کے درمیان مؤثر پل کے طور پر چیمبر کے ایڈووکیسی کردار کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اپنے وژن سے آگاہ کیا۔ سینئر نائب صدر محمد اشفاق حسین چٹھہ اور نائب صدر محمد وقاص خان نے بھی چیمبر کے آئندہ اقدامات اور ترجیحات کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ممبران چوہدری مظہر حسین، ملک راشد طفیل، محمد نعمان، شاہد عباسی، رانا استخار علی خان، سید عمران بخاری، محمد اسرار مشوانی، محمد عارف، محمد فواد سیگل، محمد خورشید، سہیل چوہدری، صدف عاصم عباسی، نگینہ خلیق اور دیگر بھی موجود تھے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)