لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):سیلاب متاثرین کی بحالی کے مرحلے میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ شاہدرہ کے علاقہ رحمن ٹاون، پٹھان کالونی، رانا ٹاون اور خرم ٹاون کے متاثرہ خاندانوں میں راشن کی آخری کھیپ تقسیم کر دی گئی۔
پارٹی ترجمان کے مطابق تقریب میں لاہور کے جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر، صدر شعبہ خدمتِ خلق حافظ نوید، جنرل سیکرٹری تحصیل کینٹ عمر عبدالعزیز، صدر تحصیل شالیمار عمر فاروق گجر اور محمد عاقب سمیت دیگر رہنماں نے شرکت کی۔
متاثرین نے مشکل وقت میں عملی مدد پر مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ چوہدری حمید الحسن گجر نے کہا کہ سیلاب گزرنے کے بعد اصل چیلنج متاثرین کی بحالی ہے، مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



