منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سرگودہا یونیورسٹی نے طلبہ کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے شٹل سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی طلب میں ریکارڈ اضافہ پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال سرگودہا یونیورسٹی نے طلبہ کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے شٹل سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی طلب میں ریکارڈ اضافہ پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
پنجاب

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی۔6اکتوبر (اے پی پی):پنجاب بھر میں امن و امان اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر 6 سے 15 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت عوامی مقامات، شاہراہوں اور کھلی جگہوں پر پانچ یا زائد افراد کے اجتماع، جلوس اور اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

منگل کو ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور ان کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی جبکہ غیر قانونی اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کے لیے اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہوگا۔

عدالتیں، حکومتی ادارے اور باضابطہ اجازت سے منعقد ہونے والی تقریبات بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔ ڈیوٹی پر تعینات قانون نافذ کرنے والے اداروں، انٹیلیجنس ایجنسیوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے فوری نوعیت کے خطرات سے متعلق اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ انٹیلیجنس رپورٹس کے مطابق دہشت گرد تنظیمیں عوامی اجتماعات کو ہدف بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں، جبکہ اجتماعات، ریلیاں، جلسے، دھرنے، جلوس اور مظاہرے دہشت گرد حملوں کے لیے ممکنہ آسان ہدف بن سکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فوری حفاظتی اقدامات میں معاونت کی درخواست کی، جس پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت عوامی اجتماعات پر فوری پابندی عائد کردی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے فوری نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)