اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 396.79 پوائنٹس کی کمی کے بعد 177,663.89 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 571 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 156 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 309 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 106 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 717.77 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 19.51 ارب روپے رہی۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت مجموعی طور پر 23.23 ارب روپے کا کاروبار ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس 126.47 پوائنٹس کی کمی کے بعد 51,870.86 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کے اصولوں کے مطابق تشکیل دیا گیا کے ایم آئی 30 انڈیکس 825.94 پوائنٹس کی کمی سے 255,704.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران پرویز احمد کنسلٹنسی سروسز لمیٹڈ کے 36.81 ملین، یوسف ویونگ ملز لمیٹڈ کے 57.71 ملین اور آغا سٹیل انڈسٹریز لمیٹڈ کے 52.73 ملین حصص کا لین دین ہوا۔چناب لمیٹد پریف ،چناب لمیٹڈ اور عروج انڈسٹریز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں جبکہ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن کا مجموعی حجم 69.8 ارب ڈالر رہا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



