سیالکوٹ ۔ 27 نومبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محكمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ مکئی کی بہتر پیدا وارکیلئے کھادوں کا بروقت اورمتوازن ومناسب استعمال ضروری ہے۔
کاشتکار کھادوں کابروقت و مناسب استعمال کریں اورجب فصل کی اونچائی ایک سے ڈیڑ فٹ تک ہوجائے تو نائٹروجنی کھادکی پہلی قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ اور فصل کی اونچائی اڑھائی سے تین فٹ ہونے پر نائٹروجنی کھادکی دوسری قسط ایک بوری یوریا فی ایکڑ جبکہ پھول آنے سے قبل نائٹروجنی کھادکی آخری قسط ڈیڑھ بوری یوریا فی ایکڑ استعمال کرنی چاہئیے۔
انہوں نے بتایا کہ مکئی کی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے بروقت گوڈی بھی ضروری ہے اسے تیز ہوا یاآندھی میں نقصان نہ پہنچ سکے۔ انہوں نے گوڈی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے جڑی بوٹی مارسپرے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



