ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوان پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی اچھا آغاز ہے، ابھی بہتری کی گنجائش موجود ہے، بیٹنگ کوچ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال کی ڈرون حملے میں زخمی پاکستانی شہری کی عیادت اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 69.08 کلوگرام منشیات برآمد ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی وینزویلا کی عبوری صدر سے ملاقات، صحت کے نظام کی بہتری میں تعاون کی یقین دہانی یورپی یونین اب برطانیہ کی دوبارہ شمولیت میں دلچسپی نہیں رکھتی، روس امریکی خاتون اول کا روس اور یوکرین میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار، خاندانوں کو دوبارہ ملانے کی کوششیں جاری کویت میں ڈرون حملے میں دو اطالوی شہریوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مذمت عالمی ادارہ صحت کی کانگو میں ایبولا سے نمٹنے کے لیے نئی سفارشات، ویکسین اور علاج کی آزمائشیں تیز کرنے پر زور تیونس اور اقوام متحدہ کے درمیان 2027ء سے 2031ء تک تعاون کے لیے 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے فریم ورک پر دستخط روس کی جوہری آبدوز پرم بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں شامل ہوگی، ولادیمیر پیوٹن یورپی یونین کے خصوصی سربراہی اجلاس میں طویل مدتی بجٹ اور یوکرین کی مالی معاونت پر اختلافات نمایاں نوجوان پاکستانی بلے بازوں کی کارکردگی اچھا آغاز ہے، ابھی بہتری کی گنجائش موجود ہے، بیٹنگ کوچ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال کی ڈرون حملے میں زخمی پاکستانی شہری کی عیادت اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں ، 69.08 کلوگرام منشیات برآمد ، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی وینزویلا کی عبوری صدر سے ملاقات، صحت کے نظام کی بہتری میں تعاون کی یقین دہانی یورپی یونین اب برطانیہ کی دوبارہ شمولیت میں دلچسپی نہیں رکھتی، روس امریکی خاتون اول کا روس اور یوکرین میں انسانی ہمدردی کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار، خاندانوں کو دوبارہ ملانے کی کوششیں جاری کویت میں ڈرون حملے میں دو اطالوی شہریوں کی ہلاکت، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مذمت عالمی ادارہ صحت کی کانگو میں ایبولا سے نمٹنے کے لیے نئی سفارشات، ویکسین اور علاج کی آزمائشیں تیز کرنے پر زور تیونس اور اقوام متحدہ کے درمیان 2027ء سے 2031ء تک تعاون کے لیے 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کے فریم ورک پر دستخط روس کی جوہری آبدوز پرم بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں شامل ہوگی، ولادیمیر پیوٹن یورپی یونین کے خصوصی سربراہی اجلاس میں طویل مدتی بجٹ اور یوکرین کی مالی معاونت پر اختلافات نمایاں
زرعی خبریں

گندم کی فصل کیلئے بروقت آبپاشی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر

گندم کی فصل کیلئے بروقت آبپاشی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر

فیصل آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی):گندم کی فصل کیلئے بروقت آبپاشی انتہائی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ گندم کی نشو ونما کے وقت اگر اسے مقررہ مقدار میں پانی فراہم نہ کیا جائے تو نہ صرف اس کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے بلکہ گندم کی فصل کو 3سے4 مرتبہ پانی دینے سے بھر پور پیداوار بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت عدیل احمد نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ گندم کی فصل کو سب سے پہلے پانی کی اس وقت ضرورت ہوتی ہے جب پودا جھاڑ بنارہا ہوتاہے اور بروقت کاشت کی گئی فصل میں یہ حالت کاشت کے 20 تا25 دن بعد شروع ہوتی ہے اس لیے اگر اس موقع پر پانی نہ دیا جائے تو جڑوں کی نشوونما ٹھیک نہیں ہوتی جس کی وجہ سے شگوفے کم بنتے اور سٹوں کی تعداد کم رہ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بوائی کے وقت وتر خشک ہوتو پہلی آبپاشی پہلے بھی کی جاسکتی ہے کیونکہ اس کا پیداوارپر کوئی برا اثر نہیں ہوگا بلکہ جو بیج کم نمی کی وجہ سے نہیں اُگ پائے وہ بھی اُگ آئیں گے اور جلدی شگوفے بنانا شروع کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار مزید مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)