ہفتہ، 28 نومبر 2026
تازہ ترین
برطانیہ میں پنشن کے محکمے پرسائبر حملہ سعودی وزیر خارجہ کا لائیبریا کی ہم منصب سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب لوک میلہ میں ہفتہ کو کشمیر میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات ،مکہ اتحاد برائے دفاع کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ،سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار اسلام آباد میں لوک میلہ کا شاندار آغاز، پہلے ہی روز شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد امڈ آئی لوک ورثہ میلہ ، معروف قوال شاہد علی خان نے محفلِ قوالی میں سماں باندھ دیا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ برطانیہ میں پنشن کے محکمے پرسائبر حملہ سعودی وزیر خارجہ کا لائیبریا کی ہم منصب سے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پُرعزم ہے،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اسلام آباد میں اجلاس سے خطاب لوک میلہ میں ہفتہ کو کشمیر میوزیکل نائٹ منعقد ہوگی مکہ دفاعی اتحاد کا اسلام آباد میں اہم اجلاس، اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شرکت، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفود سے ملاقات ،مکہ اتحاد برائے دفاع کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ،سعودی عرب کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار اسلام آباد میں لوک میلہ کا شاندار آغاز، پہلے ہی روز شہریوں، سیاحوں اور غیر ملکی مہمانوں کی بڑی تعداد امڈ آئی لوک ورثہ میلہ ، معروف قوال شاہد علی خان نے محفلِ قوالی میں سماں باندھ دیا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں میں اضافے پر اتفاق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم درآمد کرنے کی حد 25 لاکھ میٹرک ٹن تک بڑھانے کی منظوری دیدی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورۂ تلہ گنگ، 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، ڈی سی اور ڈی پی او کی تعیناتی کا فیصلہ
قومی خبریں

پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو

اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود معاشی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

انہوں نے یہ بات سلطنتِ عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروصی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا جو مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود معاشی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع کو عملی جامہ پہنایا جائے۔

انہوں نے اس مقصد کے لیے معاشی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن و استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ عمان کے سفیر نے وزیراعظم کی جانب سے ملاقات کا وقت دینے پر شکریہ ادا کیا اور عمانی قیادت کی جانب سے نیک تمنائوں کا پیغام پہنچایا۔ عمان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عمان کے عزم کا اعادہ کیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)