بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم
بین الاقوامی خبریں

چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک

چین کے شین ژو-24
چین کے شین ژو-24

بیجنگ۔25نومبر (اے پی پی):چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک ہو گیا ۔ شنہوا کے مطابق چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی جہاز بدھ کو بیجنگ وقت کے مطابق دن 11 بجکر 56 منٹ پر کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک ہو گیا۔چین کی انسانی خلائی پرواز ایجنسی (سی ایم ایس اے)کے مطابق خلائی جہاز نے خودکار نظام کے تحت تیز رفتار طریقے سے خلائی سٹیشن کے مرکزی ماڈیول ’’تیان ہی‘‘ کے اگلے حصے میں موجود ڈاکنگ پورٹ کے ساتھ رابطہ قائم کیا، ڈاکنگ کا پورا عمل تقریباً ساڑھے تین گھنٹے میں مکمل ہوا۔

خلائی جہاز میں سوار تین خلا بازوں میں چینی خلا باز تانگ ہونگبو، وو یی اور پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی شامل ہیں۔ محمد ذیشان علی تیان گونگ خلائی سٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہیں۔تینوں خلا باز اب تیان ہی ماڈیول میں داخل ہوں گے جہاں پہلے سے موجود شین ژو-23 مشن کے خلا باز ان کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔شین ژو-24 خلائی جہاز بدھ کو بیجنگ وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 18 منٹ پر لانگ مارچ-2 ایف راکٹ کے ذریعے شمال مغربی چین میں واقع جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہوا تھا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)