بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان پاکستان اور مالدیپ کے درمیان سیاحت، کھیل، تجارت اور افرادی قوت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق،براہ راست پروازوں کے آغاز کا فیصلہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی بوسنیا ہرزیگووینا کے یومِ ریاست پر اس کے عوام کو مبارکباد، دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار چین کا شین ژو-24 انسانی خلائی مشن کامیابی سے تیان گونگ خلائی سٹیشن کے ساتھ منسلک اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مملکت پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت بجٹ خسارے، قرضوں اور شرح سود میں اضافے سے یونین کی صورتحال نازک مرحلے میں ہے،یورپی کمشنر امریکا میں ایچ فائیو این ون برڈ فلو کے تین انسانی کیسز کی تصدیق، ایک مریض جاں بحق، ڈبلیو ایچ او اقوام متحدہ کا مصنوعی ذہانت کے مؤثر عالمی ضوابط تشکیل دینے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور شین ژو-24 کی کامیاب لانچنگ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ہے، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار پاکستان کا اقوام متحدہ میں مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال کو ضابطے میں لانے کے لیے عالمی اصول وضع کرنے پر زور، جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا فیصلہ انسانی کنٹرول میں رکھنے کا مطالبہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان کے پہلے خلاباز کی تاریخی روانگی کا براہِ راست مشاہدہ کیا، پاک چین دوستی میں نئے دور کے آغاز کا خیرمقدم
قومی خبریں

اقوام متحدہ کا چینی خلائی مشن میں پہلے پاکستانی خلا باز کی شمولیت کا خیرمقدم، عالمی خلائی تعاون میں اہم پیشرفت قرار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک

اقوام متحدہ ۔25نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے چین کے شین ژو-24 خلائی مشن کو بیرونی خلا کے پرامن استعمال اور بین الاقوامی تعاون کی بہترین مثال قرار دیتے ہوئے سراہا ہے، اس کے ذریعے پہلا پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی سٹیشن کے سفر پر ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے نیویارک میں یواین ہیڈکوارٹرز میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عالمی ادارہ بیرونی خلا کے پرامن استعمال اور اس شعبے میں بین الاقوامی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے خلائی سٹیشن پر پہلے غیر ملکی خلا باز کی آمد بین الاقوامی خلائی تعاون بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے درمیان شراکت داری کی اہم مثال ہے۔

چائنا مینڈ سپیس ایجنسی کے مطابق پاک فضائیہ کے ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی چینی خلا باز تانگ ہونگ بو اور وو یی کے ہمراہ خلائی مشن پر ہیں ۔ خلائی جہاز بدھ کی صبح شمال مغربی چین میں واقع جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ ہوا۔جیوچوان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق فضائی پائلٹ ونگ کمانڈر ذیشان علی نے اپنے خواب کی تکمیل میں مدد دینے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے چینی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے ایک چینی شعری مصرعے کا حوالہ دیا جس کا مفہوم ہے کہ بلندی پر پہنچ کر انسان دور تک دیکھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سفر ان کی روزانہ کی تربیت کا تسلسل ہے جس میں وہ مسلسل آگے بڑھتے اور نئی بلندیوں کو چھوتے رہے ہیں۔ انگریزی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مشن اختتام نہیں بلکہ ایک طویل سفر کا آغاز ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون مستقبل میں ایک خلا باز اور ایک پرواز سے آگے بڑھ کر متعدد مشترکہ مشنز، چاند اور مریخ تک پہنچے گا۔ونگ کمانڈر ذیشان علی نے بچوں کے نام پیغام میں کہا کہ جب وہ خلا میں ہوں تو آسمان کی طرف دیکھنے والے ہر بچے کو یاد رکھنا چاہیے کہ وہ وہاں ان کے خوابوں کے ساتھ موجود ہیں۔

یہ مشن چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ میں پہلا مشترکہ مشن ہوگا جس میں چینی اور غیر ملکی خلا باز ایک ساتھ خلائی سفر کریں گے۔ یہ پاکستان اور چین کے درمیان فروری 2025ء میں طے پانے والے معاہدے کا حصہ ہے۔واضح رہے کہ چین نے 2030ء تک پہلی مرتبہ اپنے خلا بازوں کو چاند پر اتارنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے جبکہ امریکا بھی 2028ء میں چاند کی سطح پر دوبارہ انسان بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)