اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی سید حسین نقی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔قومی اسمبلی میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق نے تعزیتی پیغام میں مرحوم سید حسین نقی کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے صحافت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دیں۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم سید حسین نقی کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



