منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
قومی خبریں

ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے خلاف محکمانہ کارروائی دو سال میں مکمل کرنا لازمی ہے، مقررہ مدت کے بعد کارروائی غیر قانونی ہوگی، سپریم کورٹ

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):ریٹائرڈ سرکاری ملازم کے خلاف محکمانہ کارروائی ریٹائرمنٹ کے دو سال کے اندر مکمل کرنا قانونی تقاضا ہے اور مقررہ مدت گزرنے کے بعد کارروائی جاری رکھنے کا اختیار متعلقہ محکمے کو حاصل نہیں، سپریم کورٹ نے اس اہم قانونی اصول کی وضاحت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی اپیلیں جزوی طور پر منظور کر لی ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے محکمہ آبپاشی پنجاب کے ملازمین کی میڈیکل بنیادوں پر ریٹائرمنٹ، مبینہ جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس اور ان کے بچوں کی بھرتیوں سے متعلق مقدمات کا فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی (پیڈا) ایکٹ 2006 کے سیکشن 21 کے تحت ریٹائرڈ ملازم کے خلاف محکمانہ کارروائی ریٹائرمنٹ کے دو سال کے اندر مکمل کرنا لازمی ہے۔ قانون میں استعمال ہونے والے الفاظ اس مدت کو لازمی قرار دیتے ہیں اور متعلقہ حکام کو اس میں توسیع دینے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔فیصلے میں واضح کیا گیا کہ پیڈا ایکٹ میں 2026 کی ترمیم کے ذریعے دو سالہ مدت میں تحریری وجوہات کی بنیاد پر توسیع کا اختیار دیا گیا ہے، تاہم اس ترمیم کا اطلاق مستقبل پر ہوگا اور زیر غور مقدمات پر سابقہ قانون ہی نافذ العمل رہے گا۔

مقدمات کے مطابق محکمہ آبپاشی پنجاب نے میڈیکل بنیادوں پر ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے بعض ملازمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے میڈیکل سرٹیفکیٹس جعلی قرار دیے تھے، جبکہ انہی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر ان کے بچوں نے رول 17-A کے تحت سرکاری ملازمتیں حاصل کی تھیں۔ محکمہ نے ملازمین کو برطرف کرنے کے علاوہ تنخواہوں کی وصولی کے احکامات بھی جاری کیے تھے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ متعلقہ میڈیکل سرٹیفکیٹس باقاعدہ میڈیکل بورڈ نے جاری کیے تھے اور محکمہ صحت کے حکام سے ان کی تصدیق بھی کرائی گئی تھی۔

اگر ان سرٹیفکیٹس کی اصلیت پر شبہ تھا تو میڈیکل بورڈ کے ارکان کے سامنے معاملہ رکھ کر باقاعدہ انکوائری کرنا ضروری تھا۔ بغیر انکوائری سرٹیفکیٹس کو جعلی قرار دینا اور ملازمین کے خلاف کارروائی کرنا قانونی تقاضوں کے منافی ہے۔عدالت نے مزید قرار دیا کہ کسی ملازم کو ملازمت سے برطرف کرنے یا پنشن روکنے اور وصولی کا حکم دینے سے پہلے اسے اپنا مؤقف پیش کرنے اور صفائی کا مناسب موقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ پنشن رولز کے تحت بھی پیڈا ایکٹ میں مقررہ قانونی طریقہ کار اور مدت سے انحراف نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے جنرل پوسٹ آفس اسلام آباد بنام محمد جلال مقدمے میں سرکاری ملازمین کے بچوں کے لیے خصوصی ملازمت کوٹے سے متعلق قواعد کالعدم قرار دیے گئے تھے، تاہم اس فیصلے کا اطلاق ماضی میں نافذ قواعد کے تحت مکمل ہونے والی بھرتیوں پر نہیں ہوتا۔سپریم کورٹ نے پنجاب سروس ٹربیونل کا ملازمین کی بحالی سے متعلق فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی اپیلیں جزوی طور پر منظور کر لیں۔ عدالت نے ملازمین کی برطرفی سے 27 اکتوبر 2025 تک کی درمیانی مدت کو تنخواہ کے بغیر غیر معمولی رخصت قرار دے دیا، جبکہ فیصلے کے باقی حصے کو برقرار رکھا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)