پیر، 5 اکتوبر 2026
تازہ ترین
یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ایجنسی کی کوڑا کرکٹ پھیلانے اور جلانے کے خلاف کارروائیاں جاری ایف آئی اے فیصل آباد نے ریڈ بک میں شامل مطلوب بدنام زمانہ انسانی اسمگلر و ایجنٹ کو گرفتار کر لیا این سی ایچ ڈی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیورسٹی آف سرگودھا کےاشتراک سے”عالمی یومِ اساتذہ” پر سیمینار رولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول بھکر میں پروقار تقریب پی ڈی ایم اے کا صوبہ بھر میں بارشوں بارے الرٹ جاری ، ترجمان سرحد پر فوج کی موجودگی پر انگلی اٹھانے والے پہلے کے پی میں اپنی 13 سالہ ناکامیوں کا حساب دیں، خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی فری آئی کیمپ دارالاحسان میں جاری آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائوں اور چند مقامات پر بارش و ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات چین میں قومی دن کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں صارفی مارکیٹ مستحکم رہی،مجموعی طور پر 19.63 ارب یوآن کی فروخت کو فروغ ملا یونیورسٹی آف سرگودھا میں طلباء و طالبات کے لیے شٹل سروس کا آغاز کر دیا گیا ہرنائی،استاد معاشرے کا وہ معمار ہے جو علم، تربیت اور کردار سازی کے ذریعے نئی نسل کی رہنمائی کرتا ہے، ڈپٹی کمشنر ستھرا پنجاب ایجنسی کی کوڑا کرکٹ پھیلانے اور جلانے کے خلاف کارروائیاں جاری ایف آئی اے فیصل آباد نے ریڈ بک میں شامل مطلوب بدنام زمانہ انسانی اسمگلر و ایجنٹ کو گرفتار کر لیا این سی ایچ ڈی، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیورسٹی آف سرگودھا کےاشتراک سے”عالمی یومِ اساتذہ” پر سیمینار رولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 18 ملزمان گرفتار عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول بھکر میں پروقار تقریب پی ڈی ایم اے کا صوبہ بھر میں بارشوں بارے الرٹ جاری ، ترجمان سرحد پر فوج کی موجودگی پر انگلی اٹھانے والے پہلے کے پی میں اپنی 13 سالہ ناکامیوں کا حساب دیں، خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں دہشت گردی ہے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی فری آئی کیمپ دارالاحسان میں جاری آئندہ 24 گھنٹوں میں خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہوائوں اور چند مقامات پر بارش و ژالہ باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات چین میں قومی دن کی تعطیلات کے پہلے چار دنوں میں صارفی مارکیٹ مستحکم رہی،مجموعی طور پر 19.63 ارب یوآن کی فروخت کو فروغ ملا
گلگت بلتستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین

گلگت۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے گلگت شہر کی مختلف شاہراہوں پر میٹلنگ کے کام کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت شہر میں گزشتہ دو سال سے سیوریج کا منصوبہ جاری ہے جس کے باعث شہر کی بیشتر شاہراہیں متاثر ہوئیں اور سڑکوں کی کھدائی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سیوریج کا منصوبہ تکنیکی اعتبار سے ایک مشکل کام ہے۔ اس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سیوریج منصوبے میں سڑکوں کی بحالی اور ری کارپٹنگ شامل تھی تاہم اس کے باوجود گلگت شہر میں تقریباً 80 کلومیٹر سڑکوں کی دوبارہ تعمیر اور ری کارپٹنگ کی ضرورت ہے۔

این ایل سی اور صوبائی حکومت ان شاہراہوں کی ری کاپٹنگ کے منصوبے کو مکمل کریں گے۔ جن سڑکوں کو این ایل سی کے منصوبے کے دوران کھودا گیا تھا، ان میں سے بعض کی بحالی صوبائی حکومت اپنے بجٹ سے کررہی ہے۔ وٹرنری ہسپتال تا ڈی آفس تک روڈ اور ریاض روڈ کی میٹلنگ مکمل ہونے کے بعد ان کا افتتاح کیا گیا ہے۔ شہر کی دیگر اہم شاہراہوں پر بھی آئندہ چند روز میں ری کاپٹنگ کا کام مکمل کیا جائے گا۔ پونیال روڈ سے شوٹی تک سڑک کا منصوبہ پر بھی میٹلنگ کا کام آخری مراحل میں ہے۔ گلگت شہر کے مختلف محلوں کی سڑکوں کی بھی مرحلہ وار مرمت اور ری کارپٹنگ کی جائے گی۔ حکومت کی کوشش ہے کہ آئندہ سات سے آٹھ ماہ کے دوران گلگت شہر کی تمام اہم سڑکوں کی مرمت اور ری کارپٹنگ کا کام مکمل کی جائے تاکہ دارالحکومت ایک منظم اور بہتر شہر کے طور پر نظر آئے۔ سڑکوں کے شولڈرز کو بھی مضبوط بنانے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ بار بار سڑکوں کو نقصان نہ پہنچے اور تعمیر شدہ سڑکیں زیادہ عرصے تک قابل استعمال رہیں۔

حکومت گلگت شہر کے ساتھ ساتھ دیامر اور بلتستان کے اہم شاہراہوں کو بہتر بنانے پر توجہ دے رہی ہے۔ دیامر اور بلتستان میں مختلف ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز کو بھی مرحلہ وار بہتر بنایا جائے گا، کیونکہ بہتر شہری سہولیات نہ صرف مقامی آبادی بلکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے بھی ضروری ہیں۔ سیاحت کے فروغ کے لیے شہروں اور سیاحتی مقامات تک بہتر سڑکوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔گلگت بلتستان کی بڑی شاہراہوں کی صورتحال پہلے کے مقابلے میں بہتر ہورہی ہے۔ جگلوٹ، سکردو روڈ کو بھی قدرتی حادثات سے محفوظ بنانے کیلئے کام شروع کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت، شندور روڈ پر کام جاری ہے۔استور ویلی روڈ اور شغرتھنگ روڈ کو بھی بہتر بنائیں گے۔

اسی طرح خپلو، کھرمنگ اور شگر کے علاقوں کیلئے بھی بہتر ذرائع نقل و حمل کو یقینی بنائیں گے۔مستقبل میں مرکزی شاہراہوں سے سیاحتی مقامات اور دور دراز علاقوں تک بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔حکومت گلگت بلتستان کے تمام آبادی والے علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور سڑکوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں بعض مقامات پر بجٹ کی کمی کا سامنا ہے، تاہم وفاقی حکومت کے ساتھ اس حوالے سے بات کی جارہی ہیں۔ امید ہے کہ گلگت بلتستان کے لیے مختص بقایا فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں تعمیر و ترقی کا عمل مطلوبہ رفتار سے جاری رکھا جا سکے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)