چنیوٹ۔ 02 نومبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ چنیوٹ کے صدر شاہد محمود چوہدری ۔ملک محمد علی مشتاق جنرل سیکرٹری کا وفد کے ساتھ اسلامیہ ہسپتال چنیوٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں شامل ڈاکٹر مزمل حسین ممبر مجلسِ عاملہ ،سید مدثر کاظمی نائب صدر،چنیوٹ شہزاد حسن مشتاق ممبرپریس کلب نے اسلامیہ ہسپتال چنیوٹ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وفد کا استقبال ایڈمنسٹریٹر محمد آصف اقبال نے کیا اور ہسپتال کے تمام ڈیپارٹمنٹ ایمرجنسی،بچہ وارڈ، نرسری وارڈ،میڈیکل اینڈ سرجیکل وارڈ،گائنی وارڈ ایکسرےو الٹراساؤنڈ،لیبارٹری کا وزٹ کرایا اور تفصیل کے ساتھ ہسپتال کے نئے اور آنے والے مریضوں کی فلاح و بہبود کے پروجیکٹس پر بریفننگ دی وفد نے انتظامیہ کی ان کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



