منگل، 6 اکتوبر 2026
تازہ ترین
سرگودہا یونیورسٹی نے طلبہ کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے شٹل سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی طلب میں ریکارڈ اضافہ پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال سرگودہا یونیورسٹی نے طلبہ کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے شٹل سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی جانب سے حویلیاں کے نجی سکول میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور ارلی وارننگ نظام کی تعریف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے ٹکٹوں کی طلب میں ریکارڈ اضافہ پاکستان اور برطانیہ کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بارش کا امکان آزاد جموں و کشمیر کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت تمام وسائل فراہم کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کونسل کے نومنتخب ارکان کی تقریب حلف برداری سے خطاب ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد افضل خان نیازی کا بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور جنازے میں شرکت کرنے والوں سے اظہارِ تشکر حکومت بلوچستان ٹیکنالوجی اور ڈیٹا پر مبنی نظام کے ذریعے صحت کے شعبے میں شفافیت اور جوابدہی کو مزید مضبوط بنا رہی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان سازگار انجینئرنگ ورکس کی گاڑیوں کی فروخت میں پہلی سہ ماہی کے دوران 22.1 فیصد اضافہ وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کی مشترکہ صدارت میں گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، انسانی حقوق، انسانی سمگلنگ، کم عمری کی شادیوں کی روک تھام اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
پنجاب

پاک چائنا فرینڈشپ گیمز 2026 میں راولپنڈی ڈویژن کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی ان کی محنت، عزم اور کھیلوں سے لگن کا ثبوت ہے،کمشنر راولپنڈی

کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے کہا ہے
کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے کہا ہے

راولپنڈی۔6اکتوبر (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے کہا ہے کہ پاک چائنا فرینڈشپ گیمز 2026 میں راولپنڈی ڈویژن کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی ان کی محنت، عزم اور کھیلوں سے لگن کا ثبوت ہے۔ نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحت مند پنجاب کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ پاک چائنا فرینڈشپ گیمز 2026 میں راولپنڈی ڈویژن کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں مجموعی طور پر 5 گولڈ، 6 سلور اور 10 برونز میڈلز حاصل کیے۔ بیڈمنٹن مینز ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ ایتھلیٹکس میں آمنہ عقیل اور بشریٰ ارشد نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ووشو مینز مقابلوں میں محمد ارشد اور مسیب شفیع نے گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ سلور میڈلز حاصل کرنے والوں میں والی بال ویمنز ٹیم، ایتھلیٹکس ویمنز میں فاطمہ عقیل اور مہوش کریم، ووشو مینز میں محمد فہیم اور محمد حسین جبکہ ایتھلیٹکس مینز میں اللہ دتہ شامل ہیں۔ اسی طرح برونز میڈلز جیتنے والوں میں ایتھلیٹکس ویمنز کی پاکیزہ امجد اور آمنہ خان، ایتھلیٹکس مینز کے عبدالواسع، ووشو ویمنز کی ردا فاطمہ، اذکا نور، مومنہ ارشاد اور عروہ ماہین، ووشو مینز کے ارحم عباسی اور شعیب ملک جبکہ جمناسٹکس مینز کے عبادت انور شامل ہیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)