منگل، 24 نومبر 2026
تازہ ترین
فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس فاٹا/پاٹا ٹیکس استثنیٰ سکیم میں 720 ارب روپے مالیت کے درآمدی سامان کے غائب ہونے کا انکشاف، 223 کمپنیوں کی تحقیقات کا حکم، ایف آئی اے کو کارروائی اور ایف بی آر کو ٹیکس وصولی کی ہدایت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کا اجلاس، بچوں کو ماں کا دودھ پلانے کے فروغ کیلئے ملک گیر آگاہی مہم شروع کرنے اور ادویات کی قیمتوں کی مؤثر نگرانی کی ہدایت وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی آمدکے سلسلے میں ستھرا پنجاب کا شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیرخارجہ کی دستخطوں کی تقریب میں شرکت صوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی جیف برٹن کی لاہور قلندرز کے مالکان کے ساتھ کرکٹ میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے شراکت داری قائم پرتگالی وزیر خارجہ کا پاکستان کا سرکاری دورہ مکمل،دونوں ممالک کا زراعت، ٹیکسٹائل، سیاحت، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس صارفین کیلئے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری اوگرا کا منگل کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپےفی لیٹر کمی کااعلان، نوٹیفکیشن جاری ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ کی زیر صدارت سال 2026کے صحت پروگراموں کا جائزہ اجلاس وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، محمد افضل زیدی ڈائریکٹر جنرل نجکاری کمیشن تعینات، نوٹیفکیشن جاری عورت فائونڈیشن کے حکام کا سینئر صحافی حسین نقی کے انتقال پر اظہار افسوس
علاقائی خبریں

وزیراعلی سندھ اور ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی زیر صدارت پورٹ فولیو اجلاس،جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی صورت حال کا جائزہ

وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ

کراچی۔ 02 نومبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے پیر کے روز وزیراعلی ہائوس میں اعلی سطح کے پورٹ فولیو جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبے بھر میں ورلڈ بینک کے مالی تعاون سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی صورت حال، مالی پیش رفت، خریداری کی سرگرمیوں اور درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی ہائو س سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں 12 فعال منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جن میں 11 انویسٹمنٹ پروجیکٹ فنانسنگ منصوبے اور ایک پروگرام فار رزلٹس منصوبہ شامل ہے۔ ان منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 3.849 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں، اس رقم میں سے 2.334 ارب ڈالر جاری کیے جاچکے ہیں، جبکہ 1.571 ارب ڈالر ابھی جاری ہونا باقی ہیں۔اجلاس کے شرکاء نے منصوبوں کی مالی اور خریداری سے متعلق کارکردگی کا بھی جائزہ لیا۔ مالی سال 2026-27 کے لیے 381.2 ملین ڈالر کی رقم جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس سے بڑھ کر 434.2 ملین ڈالر کا ہدف بھی رکھا گیا ہے۔

اب تک 43.2 ملین ڈالر جاری کیے جاچکے ہیں۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے ورلڈ بینک کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے، انتظامی اور مالی رکاوٹیں دور کرنے اور ترقیاتی سرمایہ کاری کو بہتر عوامی خدمات میں تبدیل کرنے کے لیےصوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ متعلقہ محکمے اور منصوبوں کی ٹیمیں زیر التوا اقدامات کی ذمہ داری قبول کریں، رابطہ کاری بہتر بنائیں اور طے شدہ مدت کے اندر اہداف حاصل کریں۔اجلاس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس آئی پی ٹو) کے 240 ملین ڈالر کے دوسرے مرحلے کا جائزہ لیا گیا، جس میں خاص طور پر کے فور منصوبے سے منسلک سہولیات پر توجہ دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ان متعلقہ سہولیات کے لیے ماحولیاتی اور سماجی دستاویزات تیار کرکے منظوری کے لیے ورلڈ بینک کو ارسال کردی گئی ہیں، جبکہ ان پر عملدرآمد کی نگرانی جاری ہے۔ کے فور منصوبے میں اضافی گنجائش پیدا کرنے کے لیے بحالی اور آبادکاری کے ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کے لیے سروے جلد شروع کیا جائے گا۔ معاہدے پر 5 دسمبر کو دستخط متوقع ہیں، جبکہ مردم شماری اور سروے کا عمل 21 دسمبر 2026 سے 20 فروری 2027 تک جاری رہنے کا منصوبہ ہے۔اجلاس میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی مالی اور انتظامی اصلاحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ متعدد ضابطہ جاتی اقدامات کی منظوری دی جاچکی ہے، جبکہ دیگر اقدامات، جن میں خدمات اور گندے پانی کی ری سائیکلنگ اور دوبارہ استعمال سے متعلق ضوابط شامل ہیں، ابھی زیر التوا ہیں۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا بھی جائزہ لیا گیا، جو مکمل ہوچکا ہے تاہم اس کی تکمیلی سرگرمیاں باقی ہیں۔ دھابیجی رائزنگ مین کی مرمت مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ کلورینیشن اسٹیشنز کو نئی جگہ منتقل کرکے فعال کرنے کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پانی کے معیار کی جانچ کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، جبکہ سوبھا نگر اور عیسی نگری میں پانی اور نکاسی آب کے کام بالترتیب 15 نومبر اور 31 دسمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ صارفین کی سہولت کے مراکز نومبر کے آخر تک افتتاح کے لیے تیار ہیں۔

کراچی موبیلٹی پروجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، جس میں یلو بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور اور اس سے منسلک سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہے۔ اجلاس میں بالخصوص جام صادق پل اور بس ڈپوز پر توجہ دی گئی۔ نو تعمیر شدہ تاج حیدر پل اکتوبر 2025 میں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا، جبکہ پرانے پل کو منہدم کرنے کا کام جاری تھا۔ پل کے منصوبے پر مجموعی طور پر 73.9 فیصد کام مکمل ہوا ہے، جبکہ مقررہ ہدف 92.7 فیصد تھا۔ منصوبہ 29 مارچ 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔یلو کوریڈور کے دو بس ڈپوز پر کام مختلف مراحل میں جاری ہے۔ ڈپو ون پر مقررہ 93.6 فیصد ہدف کے مقابلے میں 17.57 فیصد کام مکمل ہوا ہے، جبکہ ڈپو ٹو پر 100 فیصد مقررہ ہدف کے مقابلے میں 46.66 فیصد پیش رفت ہوئی ہے۔

بی آر ٹی کوریڈور کے پیکجز کی خریداری کا عمل بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ پیکج تھری بی کے لیے مذاکرات شروع ہوچکے ہیں، جبکہ پیکج تھری اے کی مالی بولیوں کی مشترکہ جانچ جاری ہے۔ فیز ٹو پیکج کے دو حصوں کے لیے تکنیکی بولیاں کھول دی گئی ہیں اور ان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔سالڈ ویسٹ ایمرجنسی اینڈ ایفیشنسی پروجیکٹ (سوئپ) کا جائزہ 19 اکتوبر کو جام چاکرو لینڈ فل سائٹ کے سیل ون میں آپریشنز شروع ہونے کے بعد لیا گیا۔ لینڈ فل سائٹ کے باقی سیلز پر کام آخری مراحل میں ہے اور پوری سائٹ 30 نومبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ شرافی گوٹھ، امتیاز اور گٹر باغیچہ میں کچرا منتقل کرنے کے تین اسٹیشنز بھی اسی تاریخ تک مکمل ہونے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

لینڈ فل سائٹ کے آپریشنز پلان کی منظوری دی جاچکی ہے، جبکہ کچرا منتقلی کے اسٹیشنز کے آپریشنز پلان اور صارفین سے فیس وصول کرنے کی تجویز تاحال زیر التوا ہے۔196.7ملین ڈالر کے سندھ انٹیگریٹڈ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پروجیکٹ (ایس آئی ایچ پی پی) کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ منصوبے کے تحت سول ورکس کے نو معاہدے کیے گئے ہیں اور ان سب پر دستخط ہوچکے ہیں، جبکہ تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔صوبے بھر میں صحت کی سہولیات کی دوبارہ تعمیر اور بحالی بھی زیر بحث آئی۔ تحصیل ہیڈکوارٹرز کے 12 ہسپتالوں کی تعمیر نو میں تاخیر کی وجوہات میں مقامات کی تاخیر سے حوالگی، درختوں کی کٹائی اور جگہ خالی کرانے کے مسائل، بجلی کے کھمبوں کی منتقلی اور ٹی ایچ کیو ڈپلو میں مقام سے متعلق پیچیدگیاں شامل ہیں۔ ان 12 صحت مراکز کی مجموعی تکمیل ستمبر 2027 تک متوقع ہے۔104 ایمبولینسوں کی خریداری کا عمل بھی جاری ہے۔ معاہدے پر یکم جنوری 2027 تک دستخط ہونے کی توقع ہے۔

اجلاس میں غذائیت سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں سامان کی خریداری کے لیے حکومت سندھ اور یونیسف کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت بھی شامل ہے۔292 ملین ڈالر کے سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ (سواٹ) کا جائزہ لیا گیا، جس میں اکرم واہ کی بحالی، آبی وسائل کے انتظام اور زرعی معاونت پر توجہ دی گئی۔ اکرم واہ کی بحالی کے لیے سب سے موزوں بولی دہندگان کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں بولی کی قیمتوں کے مقابلے میں تقریبا 2 ارب روپے کی کمی ممکن ہوئی تھی۔ تاہم، سندھ اریگیشن اینڈ ڈرینیج اتھارٹی (سیڈا) نے ٹینڈرنگ کا عمل منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور ورلڈ بینک سے درخواست کی کہ وہ مالی معاونت پر دوبارہ غور کرے اور نئے سرے سے خریداری کے عمل کی اجازت دے۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ بینک جلد جواب دے گا۔

زرعی سیلابی ہنگامی بحالی کے جزو کے تحت 249,861 کسانوں کو ادائیگیاں کی جاچکی ہیں اور ادائیگیوں کا عمل جون 2026 میں مکمل ہوا۔ منصوبے میں سندھ اسٹریٹجک واٹر پلان کی تیاری اور آبی شعبے میں اصلاحات پر پیش رفت بھی شامل ہے، جبکہ واٹر بل کا مسودہ منظوری کے مراحل میں ہے۔سندھ بیراجز امپروومنٹ پروجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے تحت گڈو اور سکھر بیراجوں کی بحالی اور ان کے بہتر آپریشنز کا منصوبہ شامل ہے۔ منصوبے کی ٹیم نے آپریشنز اور دیکھ بھال سے متعلق تازہ ترین اسکورکارڈ کو حتمی شکل دے کر ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کردیا ہے،تاہم ہدف کے مطابق تالابوں میں پانی کی سطح کے نوٹیفکیشن اور تلچھٹ نکالنے کے عمل پر عملدرآمد میں تاخیر ہورہی ہے۔ محکمہ آبپاشی بیراج مینجمنٹ یونٹ کو مضبوط بنانے اور مالیاتی انتظام و عملے سے متعلق ضروریات پوری کرنے کے لیے بھی کام کررہا ہے۔سندھ ارلی لرننگ انہانسمنٹ تھرو کلاس روم ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ (سلیکٹ) کا جائزہ لیا گیا، جس میں اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے، اساتذہ کی تربیت اور تعلیمی نظام میں اصلاحات پر توجہ دی گئی۔ ہدف میں شامل 295 اسکولوں میں سے 190 میں تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے، جبکہ 140 اسکول فرنیچر سمیت باقاعدہ طور پر حوالے کیے جاچکے ہیں۔ باقی 105 اسکول مرحلہ وار حوالے کیے جائیں گے، جن میں سے 42 نومبر، 48 دسمبر 2026 اور 15 جنوری 2027 میں حوالے کرنے کا شیڈول ہے۔ باقی فرنیچر کی فراہمی اور تنصیب فروری 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

منصوبے کے تحت 250 گائیڈ ٹیچرز اور 692 سبجیکٹ کوآرڈینیٹرز کو تربیت دی گئی ہے، جس کے بعد 6,377 مضمون کے اساتذہ کو بھی تربیت فراہم کی گئی، تاکہ مزید 232 کلسٹرز میں مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کے عمل کو وسعت دی جاسکے۔ اسکول حاضری کی نگرانی اور رپورٹنگ کے نظام کے تحت 4,988 اسکولوں کو تربیت دی گئی ہے، جن میں سے 22 اکتوبر تک 2,568 اسکول طلبہ کی حاضری کی باقاعدہ رپورٹنگ کررہے تھے۔سوشل پروٹیکشن ڈیلیوری سسٹم کو مضبوط بنانے کے منصوبے کا جائزہ مستحقین کی رجسٹریشن، ادائیگی کے طریقہ کار اور صحت کی سہولیات کی توسیع کے حوالے سے لیا گیا۔ نظرثانی شدہ 25 لاکھ کے ہدف کے مقابلے میں 14 لاکھ سے زائد مستحقین رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔ باقاعدہ ادائیگی کا طریقہ کار تیار کرکے اس کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔ نادرا کے ساتھ انضمام بھی مکمل ہوچکا ہے اور یکم نومبر سے فیلڈ میں اس پر عملدرآمد شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ مجموعی طور پر 59 صحت مراکز فعال ہیں، جبکہ 22 مراکز کو ابھی فعال ہونا باقی ہے۔ پی پی ایچ آئی کے ذریعے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں میں عملدرآمد دسمبر 2026 میں شروع ہونے کی توقع ہے۔سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر سیکٹرز ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ (لیواکوا) کا جائزہ لیا گیا بالخصوص اس کی خریداری اور فیلڈ میں عملدرآمد کی سرگرمیوں پر توجہ دی گئی۔

منصوبے پر عملدرآمد میں معاونت فراہم کرنے والے کنسلٹنٹس کے معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں اور انہوں نے کام شروع کردیا ہے۔ ویٹرنری آلات اور لیبارٹریوں کی خریداری سے متعلق متعدد تکنیکی جائزہ رپورٹس کو حتمی شکل دے کر ورلڈ بینک کے ساتھ شیئر کردیا گیا ہے۔سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اینیمل ہیلتھ میں ویکسین کی تیاری کے یونٹ کے لیے بولی کا عمل نومبر کے پہلے ہفتے میں شروع کیا جارہا ہے۔ 65 موبائل ویٹرنری یونٹس کی تیاری جاری ہے، جو 90 دن کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے۔ منصوبے کے تحت سرحد پار جانوروں کی بیماریوں سے بچا ئوکے لیے ہدف میں شامل 21 لاکھ جانوروں میں سے 40 فیصد کو ویکسین بھی لگائی جاچکی ہے۔ دودھ جمع کرنے کے 149 مراکز کی بحالی کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا ہے اور خریداری کا عمل جلد شروع ہونے کی توقع ہے، اسی طرح اجلاس میں 950 ملین ڈالر کی مالی معاونت کے حامل سندھ فلڈ ایمرجنسی ہائوسنگ ری کنسٹرکشن پروجیکٹ کا جائزہ ،سیلاب متاثرہ آبادیوں کے لیے گھروں کی دوبارہ تعمیر کی گرانٹس اور معاون اقدامات کے حوالے سے لیا گیا۔

تیاری کے اہم اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں، جن میں معذور افراد کی معاونت کے لیے دستاویزات، ماحولیاتی اور سماجی انتظامات، متعلقہ فریقین سے رابطے اور سماجی متحرک کاری کی حکمت عملی شامل ہیں۔ ورلڈ بینک ان بستیوں میں پانی، صفائی اور حفظان صحت (واش) کے پائلٹ منصوبوں کے لیے بھی مالی معاونت فراہم کرے گا، جہاں کم از کم 80 فیصد گھرانے ہائوسنگ پروگرام کے مستفیدین ہوں گے۔سندھ فلڈ ایمرجنسی ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ کا جائزہ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی اسکیموں کے پائیدار انتظام اور سیلاب سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے آئندہ منصوبے کی تیاری کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مجموعی خریداری کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، جس کے مطابق خریداری کی مجوزہ سرگرمیوں کی مالیت 3.701 ارب ڈالر ہے۔ مجموعی طور پر 1.409 ارب ڈالر مالیت کے 437 معاہدوں پر دستخط ہوچکے ہیں، جبکہ 417 ملین ڈالر مالیت کے 141 معاہدوں پر عملدرآمد جاری ہے۔

اس کے علاوہ 228 ملین ڈالر مالیت کے 174 منظور شدہ معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہونا باقی ہے۔ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے حکومت سندھ کے ساتھ شراکت داری کو سراہا اور منصوبوں کے لحاظ سے عملدرآمد میں درپیش چیلنجز، رقوم کے اجرا کے اہداف اور منصوبوں کی تکمیل بہتر بنانے کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لیا۔وزیراعلی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ طے شدہ اہداف پر توجہ مرکوز رکھیں، زیر التوا مسائل حل کریں اور منصوبوں پر عملدرآمد تیز کریں تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سندھ بھر کے عوام تک پہنچ سکیں۔ اجلاس میں صوبائی وزرائ، چیف سیکریٹری، ورلڈ بینک کے شعبہ جاتی ماہرین اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)