بدھ، 25 نومبر 2026
تازہ ترین
سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ، تعلیمی انصاف کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری اوگرا کا بدھ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا اسلام آباد میں آغاز، پہلے روز 13 ممالک کے قراء کی شرکت مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،پاکستان شاہینز نے گروپ بی کے آخری میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ اور پوٹھوہاری نعروں والے بینرز توجہ کا مرکز بن گئے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل، مقامی ٹیکنالوجی اور جدت کا مظاہرہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راولپنڈی، مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کے افتتاح کا اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا وفاقی وزیر تجارت کی فوڈ ایگ 2026میں بین الاقوامی وفودسے ملاقاتیں، سرمایہ کاری و تجارتی تعائون کے فروغ پر زور سفیر ممتاز زہرا بلوچ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اعلیٰ سطحی پینل میں شرکت ، تعلیمی انصاف کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور پاکستان کی سعودی عرب میں ریاض کے مالیاتی مرکز میں حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت پاکستان کے شوگر سیکٹر میں تاریخی اصلاحات کا فیصلہ، تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی کابینہ کی شوگر ڈی ریگولیشن پالیسی کی منظوری اوگرا کا بدھ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان،ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 4 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 1روپے کی کمی دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت کا اسلام آباد میں آغاز، پہلے روز 13 ممالک کے قراء کی شرکت مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز،پاکستان شاہینز نے گروپ بی کے آخری میچ میں نیپال کو 96 رنز سے شکست دیدی وزیراعلیٰ مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ’’ویلکم سپر سی ایم‘‘ اور پوٹھوہاری نعروں والے بینرز توجہ کا مرکز بن گئے پاکستان اور آئی اے ای اے کے درمیان جوہری تحفظ کے شعبے میں تعاون کے 20 سال مکمل، مقامی ٹیکنالوجی اور جدت کا مظاہرہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا دورہ راولپنڈی، مزید 5 ہزار گرین بسیں لانے، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار میں ماڈل بازاروں کے افتتاح کا اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات وزیراعلی مریم نواز شریف نے راولپنڈی میں گرین بس، کمرشل مارکیٹ اور راجہ بازار بیوٹیفکیشن پلان کا افتتاح کر دیا وفاقی وزیر تجارت کی فوڈ ایگ 2026میں بین الاقوامی وفودسے ملاقاتیں، سرمایہ کاری و تجارتی تعائون کے فروغ پر زور
خیبر پختونخواہ

گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت مشاورتی کونسل کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں اور 100 و 180 روزہ اہداف کے حصول کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

گورنر خیبرپختونخوا
گورنر خیبرپختونخوا

پشاور۔ 24 نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت مشاورتی کونسل کے اراکین کا اجلاس منعقد ہوا۔گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق اجلاس میں صوبائی محکموں کی کارکردگی، سروس ڈیلیوری، انتظامی امور، جاری ترقیاتی منصوبوں اور 100 و 180 روزہ اہداف کے حصول کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں مشاورتی کونسل کے اراکین نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور مہنگے داموں آٹا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ سرکاری محکموں میں تبادلوں کی پالیسی پر شفافیت اور میرٹ کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پھیلانے اور منظم پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔اجلاس میں پشاور زلمی کے اشتراک سے پشاور میں موٹروے کے قریب ہسپتال کی تعمیر سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ گورنر نے رحمان بابا کے مزار کی بحالی، تزئین و آرائش اور تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔مشیر خزانہ طارق محمود پاشا نے صوبے کی معاشی صورتحال، مالی امور اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ مشیر داخلہ نے سروس ڈیلیوری، سیف سٹیز اتھارٹی بل، پولیس ترمیمی ایکٹ اور دیگر قوانین میں مجوزہ ترامیم پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔

مشیر داخلہ و خوراک کفایت اللہ نے صوبے میں گندم کی مجموعی ضروریات، کھپت، پنجاب اور پاسکو سے خریداری اور گندم کے موجودہ ذخائر سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔مشیر صحت نے شعبہ صحت میں 100 اور 180 روزہ اہداف کے حصول کے لیے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نامزد اضلاع میں بچوں کی ایک سال تک غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے یونیسف کے ساتھ معاہدہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے صوبے میں 1326 ویکسینیٹرز کی کمی سے متعلق بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔مشیر تعلیم عامر عبداللہ نے تعلیمی شعبے میں جاری اقدامات، اساتذہ کی کمی اور دیگر انتظامی امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کو خوراک کی فراہمی کے لیے جلد معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، جبکہ تعلیمی سیشن مکمل ہونے تک اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد ہے۔

اجلاس میں پناہ گاہوں اور زمونگ کور کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق معاملہ بھی زیر بحث آیا۔مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور ریڈیو کے ذریعے سموگ سے متعلق آگاہی مہم ترتیب دی گئی ہے، جبکہ فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینے کے لیے خصوصی سیل بھی قائم کیا گیا ہے۔ مشیر صنعت نے صوبے میں صنعتی ترقی، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اقدامات اور ایس آئی ایف سی سے متعلق امور اور پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔مشیر اوقاف نے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود، طلبہ کے لیے اسکالرشپس اور دیگر فلاحی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے مشیر اوقاف کو محکمہ اوقاف اور اوقاف کی اراضی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی۔مشیر توانائی و ترقی و منصوبہ بندی عثمان سیف اللہ، مشیر قانون عامر جاوید اور مشیر معدنیات ڈاکٹر سرفراز علی شاہ نے بھی اپنے اپنے محکموں کے انتظامی امور، جاری منصوبوں اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)