جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی ایبٹ آباد، پولیس کی کارروائی میں 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ و شراب برآمد
کھیل کی خبریں

20ویں ایشین گیمز ، پاکستان کی مختلف کھیلوں میں شاندار پیش رفت، کرکٹ ، سکواش ٹیمیں فائنل اور شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر بھی میڈل راؤنڈ داخل

Asian Games,

ناگویا (جاپان)۔1اکتوبر (اے پی پی):جاپان کے صوبے ایچی اور شہر ناگویا میں جاری 20ویں ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے لئے شاندار دن رہا، جہاں قومی دستے نے کرکٹ، سکواش اور شوٹنگ کے مقابلوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔

ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو شکست دے دی اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بنگلہ دیش کے خلاف اس فتح کے ساتھ ہی قومی مینز کرکٹ ٹیم نے ایونٹ میں پاکستان کے لیے کم از کم چاندی کا تمغہ پکا کر لیا ہے جبکہ قومی شاہین اب طلائی تمغے کے حصول کے لیے فائنل مقابلے میں میدان میں اتریں گے۔ادھر سکواش کورٹس سے بھی پاکستان کے لیے خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاکستان مینز سکواش ٹیم نے اپنے روایتی حریفوں کے خلاف برتری ثابت کرتے ہوئے ایشین سکواش ٹیم ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے،

جس سے پاکستان کے میڈل ٹیلی میں اضافے کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔دوسری جانب نشانے بازی کے مقابلوں میں پاکستان کے تجربہ کار اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر نے بھی تاریخ رقم کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ مینز 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کے سٹیج ٹو کوالیفکیشن مرحلے میں انہوں نے 28 شوٹرز کے سخت مقابلے کے بعد مجموعی طور پر چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ جی ایم بشیر نے 578-19x کے شاندار سکور کے ساتھ فائنل شوٹ آؤٹ میں اپنی نشست پکی کی، جہاں وہ پاکستان کے لیے انفرادی تمغے کے حصول کی نبرد آزما ہوں گے ۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)