ایبٹ آباد۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):ایبٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور شراب برآمد کر لی۔
ایبٹ آباد پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انچارج چوکی جناح آباد سردار رفاقت نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اوسامہ ولد خورشید اور ہارون ولد رشید ساکنان موہاٹ کالونی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور 15 لیٹرشراب برآمد کر لی۔
ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)