جمعہ، 2 اکتوبر 2026
تازہ ترین
نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایس ایس جی سی ایل کے گیس کے غیر حساب شدہ نقصانا ت کے معاملے پر اعلیٰ سطحی کمیٹی کا اجلاس، توانائی کے تحفظ اور کمپنی کی عملی و مالیاتی پائیداری بحال کرنے کی اہمیت پر زور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین الیکشن کمیشن نے متحدہ علماء و مشائخ کونسل کے انٹراپارٹی الیکشن کی منظوری دے دی ، نوٹیفکیشن جاری پی این سی اے کے زیر اہتمام حضرت امیر خسروؔ کی حیات پر تھیٹر ڈرامہ "خسروِ شیریں سخن” 5 اکتوبر کو پیش کیا جائے گا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ابتدائی سیشن کے دوران مندی کا رجحان،100 انڈیکس میں 869.32 پوائنٹس کمی فنڈز کی کمی کے باعث لاکھوں پناہ گزین بچے تعلیم سے محروم ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6 فیصد اضافہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2ملزمان گرفتار،ترجمان پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب قومی بچت سکیموں کے منافع کی شرح میں ردوبدل، نافذ العمل ہوگئیں پام آئل کی ملکی درآمدات میں اگست 2026 کے دوران 19 فیصد کمی
قومی خبریں

پاکستان میں زیتون کے 2,700 ایکڑ باغات پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب

پاکستان میں زیتون کی کاشت
پاکستان میں زیتون کی کاشت

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے پی ایس ڈی پی زیتون منصوبے کے دوسرے مرحلے نے 2023-26 کے دوران 2,700 ایکڑ پر ڈرپ آبپاشی کا ہدف حاصل کر لیا ہے جبکہ موافقتی آزمائشوں اور سرٹیفکیشن لیبارٹری کے آلات کے مقررہ اہداف بھی 100 فیصد حاصل کیے گئے ہیں۔ یہ بات وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی ویلتھ پاکستان کو دستیاب دستاویزات میں بتائی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت 2023-24 میں 700 ایکڑ پر ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب کیا گیا جس کے بعد 2024-25 اور 2025-26 میں ایک ایک ہزار ایکڑ پر یہ نظام نصب کیا گیا، یوں تینوں سالوں میں سالانہ ہدف حاصل کیا گیا۔کارکردگی کے اعدادوشمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ تین سال کے دوران 14,237.4 ایکڑ رقبے کو زیتون کی کاشت کے تحت لایا گیا جو 23,115 ایکڑ کے مجموعی ہدف کا 61.59 فیصد بنتا ہے۔تازہ ترین سال میں زیتون کی کاشت کی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری آئی اور منصوبے نے 2025-26 میں 4,815 ایکڑ کا مکمل ہدف حاصل کیا جبکہ 2024-25 میں 11,800 ایکڑ کے ہدف کے مقابلے میں 4,607.4 ایکڑ اور 2023-24 میں 6,500 ایکڑ کے ہدف کے مقابلے میں 4,815 ایکڑ پر زیتون کی کاشت کی گئی۔

زیتون کی کاشت میں معاونت کے لیے درکار انسانی استعداد کار اور تکنیکی بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں بھی پیش رفت ریکارڈ کی گئی۔ منصوبے کے تحت تین سال کے 137 تربیتی پروگراموں کے ہدف کے مقابلے میں 124 پروگرام منعقد کیے گئے جو ہدف کا 90.51 فیصد بنتے ہیں،ان میں 2023-24 میں 46، 2024-25 میں 45 اور 2025-26 میں 33 تربیتی پروگرام شامل تھے۔منصوبے کے تحت 2023-26 کے دوران 1.91 ملین زیتون کے پودے بھی تیار کیے گئے جو 2.79 ملین کے ہدف کا 68.39 فیصد بنتے ہیں، ان میں 2023-24 میں 0.782 ملین، 2024-25 میں 0.822 ملین اور 2025-26 میں 0.304 ملین پودے شامل تھے۔

موافقتی آزمائشوں کے جزو میں بھی مکمل ہدف حاصل کیا گیا اور اس عرصے کے دوران تمام 41 مجوزہ آزمائشیں مکمل کی گئیں۔ منصوبے نے سرٹیفکیشن لیبارٹری کے آلات کا ہدف بھی حاصل کیا اور مجوزہ دو یونٹس کے مقابلے میں دونوں یونٹس مکمل کیے گئے۔فصل کی کٹائی کے بعد کے بنیادی ڈھانچے کے تحت پھلوں کی پراسیسنگ، تیل نکالنے اور ذخیرہ کرنے کے آلات کے 22 یونٹس کے ہدف کے مقابلے میں 15 یونٹس مکمل کیے گئے جو 68.18 فیصد پیش رفت بنتی ہے۔دریں اثنا، جنگلی زیتون کی پیوندکاری تین سال کے 0.65 ملین کے ہدف کے مقابلے میں تقریباً 0.23 ملین تک پہنچ گئی جو ہدف کا 35.54 فیصد بنتی ہے۔سرکاری کارکردگی کے اعدادوشمار کے مطابق منصوبے میں مجموعی سالانہ پیش رفت 2023-24 میں 85 فیصد، 2024-25 میں 78 فیصد اور 2025-26 میں 81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)