پیر، 23 نومبر 2026
تازہ ترین
ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تجارتی خبریں

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ناصر سلیم کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ناصر سلیم کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ناصر سلیم کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کے لیے مالی معاونت، ڈیجیٹل بینکنگ، برآمدات کے فروغ اور تجارتی سہولتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو دستاویزی معیشت کا حصہ بنانا ناگزیر ہے جبکہ ایس ایم ایز کو مالی وسائل تک آسان رسائی فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری ضوابط کو آسان بنانے اور غیر ضروری لائسنسنگ کی شرائط ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کا عالمی معیار اور برآمدی مسابقت بہتر بنانا ضروری ہے۔ افریقہ، جنوب مشرقی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں پاکستانی برآمدات کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، اس مقصد کے لیے نئی برآمدی منڈیوں کے حوالے سے ملک وار اور شعبہ جاتی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ وزارت تجارت اور حبیب بینک کے درمیان بین الاقوامی تجارتی اور مالیاتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں چین، بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کے ساتھ تجارتی بینکاری روابط بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وزارت تجارت اہم تجارتی شراکت داروں کے ساتھ بینکاری سہولتوں کے فروغ کے لیے حبیب بینک کی معاونت کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بینکاری شعبے کا تعاون پاکستانی برآمد کنندگان کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ملاقات میں وزیرِاعظم کی ترجیحات کے مطابق ایس ایم ایز، زراعت اور ہائوسنگ کے شعبوں میں مالی معاونت بڑھانے کے امور کو بھی زیر بحث لایا گیا فریقین نے برآمدات، سرمایہ کاری اور کاروباری ترقی کے لیے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)