ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال طاہر محمود اشرفی اور ان کے خاندان سے متعلق برطانیہ میں شائع ہونے والی خبروں پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے، مولانا محمد اشفاق پتافی وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا سہیل آفریدی کی ایکس پوسٹ پر ردِعمل اپرچترال کی 50 خواتین نے پیشہ وارانہ مہارتوں کی تربیت مکمل کرلی وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ،ریلوے کے تمام ورکشاپس ،یارڈز میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس ، پاکستان-بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ جاپان، پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قصور کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان سید ندیم عالم شاہ سے انٹرنیشنل کراٹے آرگنائزیشن کیوکوشن پاکستان کے وفد کی ملاقات غیر مصدقہ الزامات بھارت کے بیانیے کی قلعی کھولتے ہیں ، مسعود خان آئی ٹی پی کا یادگارِ فتح کی تقریب کے لیے متبادل ٹریفک روٹ جاری وزیرِ بحری امور کی ’ون ڈور‘ پورٹ بزنس سہولت مرکز کے قیام پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال طاہر محمود اشرفی اور ان کے خاندان سے متعلق برطانیہ میں شائع ہونے والی خبروں پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے، مولانا محمد اشفاق پتافی وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا سہیل آفریدی کی ایکس پوسٹ پر ردِعمل اپرچترال کی 50 خواتین نے پیشہ وارانہ مہارتوں کی تربیت مکمل کرلی وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ،ریلوے کے تمام ورکشاپس ،یارڈز میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس ، پاکستان-بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ جاپان، پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قصور کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان سید ندیم عالم شاہ سے انٹرنیشنل کراٹے آرگنائزیشن کیوکوشن پاکستان کے وفد کی ملاقات غیر مصدقہ الزامات بھارت کے بیانیے کی قلعی کھولتے ہیں ، مسعود خان آئی ٹی پی کا یادگارِ فتح کی تقریب کے لیے متبادل ٹریفک روٹ جاری وزیرِ بحری امور کی ’ون ڈور‘ پورٹ بزنس سہولت مرکز کے قیام پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
تجارتی خبریں

وزیرِ بحری امور کی ’ون ڈور‘ پورٹ بزنس سہولت مرکز کے قیام پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

وزیرِ بحری امور کی ’ون ڈور‘ پورٹ بزنس سہولت مرکز کے قیام پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی میں ’ون ڈور‘ سہولت مرکز کے قیام پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بندرگاہ سے متعلق کاروباری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا سکیں، وزیراعظم کے وژن کے مطابق بندرگاہی تجارت سے متعلق تمام خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہونی چاہئیں۔وزارت بحری امورکے مطابق وفاقی وزیر نے یہ ہدایات وزارتِ بحری امور کے جاری منصوبوں اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ہفتہ وار اجلاس کے دوران دیں ۔اجلاس میں بحری تجارت کو آسان بنانے، ماہی گیری کے شعبے کو مضبوط کرنے اور ملک کی ’بلیو اکانومی‘ (سمندری معیشت) کو فروغ دینے کے لیے مختلف منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کاروباری سہولت کے لیے مجوزہ ’ون ڈور سیل‘ پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بندرگاہ سے وابستہ کاروباروں کے لیے حکومتی خدمات تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارت میں آسانی کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن کے مطابق، بندرگاہی تجارت سے متعلق تمام خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہونی چاہئیں۔اجلاس میں جہازوں اور ماہی گیری کی کشتیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کی تجاویز کے ساتھ ساتھ بلیو اکانومی اور ماہی گیری کی مصنوعات برآمد کرنے والوں کے لیے ٹیکس مراعات سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر محمد جنید انوار چوہدری کو ’قومی بحری پالیسی‘ اور ’قومی ماہی گیری و آبی زراعت پالیسی‘ کی تشکیل میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں شپنگ اور ٹرانس شپمنٹ پالیسی کے ساتھ ساتھ پورٹ قاسم میں ترقیاتی منصوبوں، بشمول ’سی ٹو اسٹیل‘ پروجیکٹ اور مجوزہ ’انٹیگریٹڈ میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس‘ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی منوڑا ورکشاپ کی بحالی اور گوادر پورٹ پر مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ’میری ٹائم ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ‘ پر بھی غور کیا گیا جس کا مقصد بحری تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبوں پر کام کی رفتار برقرار رکھیں اور بروقت پیش رفت کو یقینی بنائیں اور خاص طور پر ایسے اقدامات پر توجہ دیں جن سے بحری شعبے میں کاروبار کرنے میں آسانی پیدا ہو سکے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)