ہفتہ، 3 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال طاہر محمود اشرفی اور ان کے خاندان سے متعلق برطانیہ میں شائع ہونے والی خبروں پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے، مولانا محمد اشفاق پتافی وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا سہیل آفریدی کی ایکس پوسٹ پر ردِعمل اپرچترال کی 50 خواتین نے پیشہ وارانہ مہارتوں کی تربیت مکمل کرلی وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ،ریلوے کے تمام ورکشاپس ،یارڈز میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس ، پاکستان-بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ جاپان، پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قصور کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان سید ندیم عالم شاہ سے انٹرنیشنل کراٹے آرگنائزیشن کیوکوشن پاکستان کے وفد کی ملاقات غیر مصدقہ الزامات بھارت کے بیانیے کی قلعی کھولتے ہیں ، مسعود خان آئی ٹی پی کا یادگارِ فتح کی تقریب کے لیے متبادل ٹریفک روٹ جاری وزیرِ بحری امور کی ’ون ڈور‘ پورٹ بزنس سہولت مرکز کے قیام پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت وزیر خارجہ اسحاق ڈار سےبرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ، پاکستان۔برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال طاہر محمود اشرفی اور ان کے خاندان سے متعلق برطانیہ میں شائع ہونے والی خبروں پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے، مولانا محمد اشفاق پتافی وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا سہیل آفریدی کی ایکس پوسٹ پر ردِعمل اپرچترال کی 50 خواتین نے پیشہ وارانہ مہارتوں کی تربیت مکمل کرلی وفاقی وزیرمحمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ،ریلوے کے تمام ورکشاپس ،یارڈز میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس ، پاکستان-بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ جاپان، پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر لوگو ڈیزائن مقابلے کا اعلان پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قصور کے قریب بھارتی بی ایس ایف کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہریوں کی شہادت کی شدید مذمت جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے بلوچستان سید ندیم عالم شاہ سے انٹرنیشنل کراٹے آرگنائزیشن کیوکوشن پاکستان کے وفد کی ملاقات غیر مصدقہ الزامات بھارت کے بیانیے کی قلعی کھولتے ہیں ، مسعود خان آئی ٹی پی کا یادگارِ فتح کی تقریب کے لیے متبادل ٹریفک روٹ جاری وزیرِ بحری امور کی ’ون ڈور‘ پورٹ بزنس سہولت مرکز کے قیام پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
قومی خبریں

طاہر محمود اشرفی اور ان کے خاندان سے متعلق برطانیہ میں شائع ہونے والی خبروں پر قانونی کارروائی کی جارہی ہے، مولانا محمد اشفاق پتافی

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس، غیر ملکی معاونت سے جاری منصوبوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار

لاہور۔3اکتوبر (اے پی پی):پاکستان علما کونسل کے مرکزی ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر محمود اشرفی، محمد حسن معاویہ اور ان کے خاندان کے خلاف چلائی جانے والی بے بنیاد مہم میں ان پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے پاکستان علما کونسل خود غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کر چکی ہے۔

ہفتہ کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کونسل کا واضح موقف ہے کہ ہر مجاز فورم پر شفاف اور غیر جانب دار تحقیقات کا خیرمقدم کیا جائے گا ، ہر الزام کا جواب قانونی فورم پر دیا جائے گااور اسی لیے قانونی راستہ اختیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کے پاس کسی زیادتی، بے ضابطگی یا قانون کے غلط استعمال کے ثبوت و شواہد موجود ہیں تو انہیں متعلقہ عدالت یا مجاز تحقیقاتی ادارے کے سامنے پیش کیا جائے۔مولانا محمد اشفاق پتافی نے کہا کہ محمد حسن معاویہ خود عدالت سے رجوع کرنے کے ساتھ وزیراعظم سے بھی غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

ہیومن رائٹس کمیشن اور اسپیشل برانچ سے منسوب رپورٹس کے حقائق اور متعلقہ ریکارڈ سامنے لانے کے حوالے سے ان کی درخواست عدالتی فورم پر موجود ہے اور اس پر فیصلے کا انتظار ہے۔انہوں نے اس دعوے کو بھی حقائق کے منافی قرار دیا کہ طاہر محمود اشرفی نے مختلف قومی یا بین الاقوامی فورمز پر حکومت پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اپنی علمی و مذہبی شناخت، پاکستان علما کونسل کی قیادت اور مختلف عالمی تنظیموں میں ذمہ داریوں کے باعث وہ قومی و بین الاقوامی فورمز پر مدعو کئے جاتے ہیں اور اپنی ذاتی اور تنظیمی حیثیت میں شریک ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک برطانیہ میں شائع ہونے والے مضامین اور خبروں کا تعلق ہے طاہر محمود اشرفی اور محمد حسن معاویہ اس حوالے سے برطانوی قانون کے مطابق قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔ پاکستان علما کونسل ایک بار پھر واضح کرتی ہے کہ الزامات کا فیصلہ پراپیگنڈے یا میڈیا ٹرائل سے نہیں بلکہ شواہد، قانون اور عدالت کے ذریعے ہونا چاہیے۔ غیر جانب دار تحقیقات کا خیرمقدم کیا جائے گا اور ہر الزام کا جواب متعلقہ قانونی فورم پر دیا جائے گا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)