واشنگٹن۔22نومبر (اے پی پی):امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیولینڈ کے جنوبی مضافاتی علاقے پارما میں تقریب کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
شنہوا کے مطابق پارما کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کمیونیکیشنز آفیسر نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز بے بی شاور یعنی بچے کی پیدائش کی خوشی میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش آیا
،دو مسلح افراد کی موجودگی اور واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ،پولیس نے دونوں مبینہ مسلح حملہ آوروں کی شناخت کر کے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد عوام کو مزید کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



