پیر، 23 نومبر 2026
تازہ ترین
ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تجارتی خبریں

ملک سے کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 15.9 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 39 ملین ڈالر کے اضافے سے 26.77 ارب ڈالرہوگئے،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):ملک سے کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدمیں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 15.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق مالی سال 2026-27ء کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر)کے دوران کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمد سے ملک کو 494.98 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 427 ملین ڈالر تھا۔اکتوبر 2026ء کے دوران کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات کا حجم 135.27 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر 2026ء کے دوران 106.15 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اکتوبر میں 112.92 ملین ڈالر تھا۔ اس طرح اکتوبر میں ماہانہ بنیاد پر برآمدات میں 27.4 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 19.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مالی سال 2025-26ء کے دوران ملک سے کیمیکل اور فارما مصنوعات کی مجموعی برآمدات کا حجم 1.31 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات کا حجم 152.27 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 129 ملین ڈالر کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے۔فارما مصنوعات کی برآمدات 94 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 84 ملین ڈالر تھیں، اس طرح فارما مصنوعات کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 11.9 فیصد اضافہ ہوا۔دیگر کیمیکل مصنوعات کی برآمدات بھی بڑھ کر 248.43 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 214 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں، اس طرح دیگر کیمیکل مصنوعات کی برآمدات میں 16.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران کیمیکل اور فارما مصنوعات کی برآمدات میں اضافے میں پلاسٹک، فارما اور دیگر کیمیکل مصنوعات تینوں شعبوں نے مثبت کردار ادا کیا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)