پیر، 23 نومبر 2026
تازہ ترین
ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
تجارتی خبریں

راولپنڈی چیمبرکے زیر اہتمام صنعتی شعبے کے لیے مالی معاونت سے متعلق آگاہی سیشن 20 نومبر کو ہوگا

راولپنڈی چیمبرکے زیر اہتمام صنعتی شعبے کے لیے مالی معاونت سے متعلق آگاہی سیشن 20 نومبر کو ہوگا

راولپنڈی۔ 18 نومبر (اے پی پی):راولپنڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے زیر اہتمام پنجاب حکومت کے محکمہ صنعت، تجارت و سرمایہ کاری اور دی اربن یونٹ کے اشتراک سے کامن فیسیلٹی سینٹر (سی ایف سی) فنانسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے آگاہی سیشن 20 نومبر جمعہ کو ہو گا۔یہ سیشن وزیراعلیٰ پنجاب کے اقتصادی تبدیلی کے ایجنڈے پنجابز انوویشن فار ویلیو، اپرچیونٹی اینڈ ٹرانسفارمیشن (PIVOT) کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد صنعتی کلسٹرز کو مشترکہ مشینری، پلانٹس اور آلات کی خریداری کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے منصوبے سے کاروباری برادری کو آگاہ کرنا ہے۔

منصوبے کے تحت منظور شدہ ہر تجویز کے لیے 30 کروڑ روپے تک مالی معاونت فراہم کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی، جس سے صنعتی شعبے میں مشترکہ سہولیات کے فروغ، پیداواری صلاحیت میں اضافے اور کاروباری سرگرمیوں کو تقویت دینے میں مدد ملے گی۔آگاہی سیشن آر سی سی آئی کے دفتر میں سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا، جس میں چیمبر کے اراکین، صنعتکاروں اور متعلقہ شعبوں کے سٹیک ہولڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اس مالی معاونت کے منصوبے سے استفادہ کرنے کے طریقہ کار اور مواقع سے آگاہ ہو سکیں۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)