اتوار، 4 اکتوبر 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہزارہ صوبے کا مطالبہ مزید مؤخر نہ کیا جائے، معاملہ اسمبلیوں میں زیرِ غور ہے، سردار محمد یوسف سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، طارق فضل چوہدری اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی ہزارہ صوبے کا مطالبہ مزید مؤخر نہ کیا جائے، معاملہ اسمبلیوں میں زیرِ غور ہے، سردار محمد یوسف سینیٹ کے چیئرمین کی عدم موجودگی میں سیدال خان ناصر فرائض انجام دیں گے پتھروں میں گندھارا کی آواز: تخت بھائی وقت کے گزرنے کے باوجود قائم،یہاں کا ہر پتھر بول کر اپنی تہذیب و ثقافت بیان کرتا ہے ٹیلی میڈیسن مراکز سے اب تک 14 ہزار مریض مستفید مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، نہال ہاشمی سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات 12 بجے شروع ہوگی خیبرپختونخوا کو دہشت گردی اور تباہی سے بچانے کے لیے آئینی دائرہ کار میں مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، گورنر کے پی اور وزیر داخلہ کا اتفاق ہنگول اور ہمالیاز کی شاندار فتوحات، پی ایف ایف انڈر 17 چیمپئن شپ میں 11 گولز کی بھرمار اسلام آباد میں فارمیسی سروسز کا باضابطہ آغاز اسلام آباد پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر اور بلاامتیاز کریک ڈاؤن کرتے ہوئے498 ملزمان کوگرفتار کرلیا
قومی خبریں

ایس پی سٹی زون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

ایس پی سٹی زون نے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں موجود گرجا گھروں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔اسی سلسلے میں ایس پی سٹی زون محمد خرم اشرف اتوار کے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہے اور ضلع بھر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پرتعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، ان کے فرائض کی انجام دہی کا جائزہ لیا اور سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے گرجا گھروں کے داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ ایریاز اور گرد و نواح میں تعینات پولیس نفری سمیت مجموعی سکیورٹی پلان کا بھی معائنہ کیا۔ایس پی سٹی زون نے گرجا گھروں کی انتظامیہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام آباد پولیس بلا تفریق تمام مذاہب کے پیروکاروں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت سرگرمِ عمل ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹیشن یا پولیس ہیلپ لائن "پکار-"15 پر دیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان باہمی تعاون ہی امن و امان کے قیام کی بنیاد ہے۔ اسلام آباد پولیس اپنے فرائض قومی جذبے، فرض شناسی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دے رہی ہے تاکہ وفاقی دارالحکومت میں محفوظ اور پُرامن ماحول کو برقرار رکھا جا سکے۔ایس پی سٹی زون نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔

C:ahc-usd/P:ahc/L:tam/E:tam/I:wam/R:wam

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)