اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 11.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجس کے نتیجے میں برآمدات 8.45 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مضبوط برآمدات، زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر اور مسلسل معاشی اصلاحات پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے اور پائیدار ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہیں۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



