جمعہ، 27 نومبر 2026
تازہ ترین
نوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی کراچی ملک کے ترقی پسند، جامع اور معاشی طور پر متحرک ترین شہروں میں شامل ہے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 105سے زائد شرکاء سے خطاب پاکستانی فالکنرعطاء اللہ کرم نے ‘کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول’ میں ‘کنگ عبدالعزیز کپ’ جیت کر تاریخ رقم کر دی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے امور سے متعلق اجلاس، نوجوانوں کی صنعتی فنی تربیت کے لئے نیوٹیک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اجلاس 1.4 ارب آبادی کی قوم ایک پاکستانی ڈرامے سے خوفزدہ ، نیٹ فلکس کے بائیکاٹ کی دھمکیوں نے ہندوستان کے ثقافتی خوف کو بے نقاب کردیا غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ کراچی آمد وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ،مسافر بسوں کے ذریعے ایرانی تیل کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایزویز کے سیکیورٹی نظام کو جدید بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات نمل سٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026، طلبہ کی جدت اور کاروباری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان نوجوانوں میں کاروباری سوچ اور جدت کا فروغ معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، بلال اظہر کیانی کراچی ملک کے ترقی پسند، جامع اور معاشی طور پر متحرک ترین شہروں میں شامل ہے،وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا28ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے 105سے زائد شرکاء سے خطاب پاکستانی فالکنرعطاء اللہ کرم نے ‘کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول’ میں ‘کنگ عبدالعزیز کپ’ جیت کر تاریخ رقم کر دی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے امور سے متعلق اجلاس، نوجوانوں کی صنعتی فنی تربیت کے لئے نیوٹیک کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کی ہدایت چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف کی زیر صدارت سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اجلاس 1.4 ارب آبادی کی قوم ایک پاکستانی ڈرامے سے خوفزدہ ، نیٹ فلکس کے بائیکاٹ کی دھمکیوں نے ہندوستان کے ثقافتی خوف کو بے نقاب کردیا غیر ملکی وفود کی آمد کے موقع پر اسلام آباد بھر میں خصوصی اقدامات بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی اعلی سطح کے پارلیمانی وفد کے ہمراہ کراچی آمد وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ،مسافر بسوں کے ذریعے ایرانی تیل کی نقل وحمل پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ایزویز کے سیکیورٹی نظام کو جدید بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات نمل سٹارٹ اپ آئیڈیا کنٹیسٹ 2026، طلبہ کی جدت اور کاروباری صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان
کھیل کی خبریں

پی ایف ایف کا نوجوانوں کی ترقی، کھیل کے فروغ اور عالمی سطح پر پاکستان کو نمایاں مقام دلانے کا عزم

پاکستان فٹبال فیڈریشن
پاکستان فٹبال فیڈریشن

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے ملک میں فٹبال کی ایک منفرد شناخت قائم کرنے اور عالمی سطح پر پاکستان کو نمایاں مقام دلانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی، کھیل کی بنیادی مہارتوں میں بہتری اور ملکی سطح پر فٹبال کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کو اہم ترجیحات قرار دیا ہے۔آذربائیجان میں فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی تاریخی شرکت کے بعد اتوار کو ٹیم کی وطن واپسی پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈ کوچ احسان اللہ خان نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کا بنیادی مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں کا تجربہ فراہم کرنا، مختلف فٹبال ثقافتوں سے روشناس کرانا اور زیادہ سے زیادہ میچ کھیلنے کے مواقع دینا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کو ہار کے خوف کےبغیر مقابلہ کرنے، میدان میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے اور کھیل کی بنیادی مہارتوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی ترغیب دی۔احسان اللہ خان نے کہا کہ دنیا کی کامیاب فٹبال ٹیمیں کھیل کی بنیادی مہارتوں پر مسلسل عمل درآمد کی بدولت نمایاں مقام حاصل کرتی ہیں۔ پاکستان کو بھی اپنی فٹبال کی بنیادیں انہی اصولوں پر استوار کرنا ہوں گی۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ اگر پاکستان ان بنیادی مہارتوں کو فروغ دینے میں کامیاب ہو گیا تو ملک کے لیے دنیا کی صف اول کی فٹبال اقوام میں شامل ہونے کی خواہش رکھنا ممکن ہوگا۔انہوں نے اس تربیتی اور سیکھنے کے تجربے میں پاکستان کی شرکت یقینی بنانے پر پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی اور فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان والدین کی معاونت کو بھی سراہا جو نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے آذربائیجان گئے۔

ہیڈ کوچ نے صدر پی ایف ایف کی جانب سے ذاتی طور پر حوصلہ افزائی اور ہر کھلاڑی کے لیے اضافی 25 ہزار روپے انعام کے اعلان کو بھی سراہتے ہوئے اسے کھلاڑیوں کے لیے اہم محرک قرار دیا۔بہتری کے پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے احسان اللہ خان نے بنیادی فٹبال مہارتوں پر عمل درآمد اور دفاعی حکمت عملی میں تبدیلی کے دوران درپیش مسائل کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ ان خامیوں کو دور کرنے کے لیے وقت، مسلسل تربیت اور مسابقتی فٹبال میں مزید شرکت ضروری ہے۔پی ایف ایف کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر عدیل رزقی نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ نے بین الاقوامی ٹیموں کے مقابلے میں پاکستان کی پوزیشن کا جائزہ لینے اور بہتری کے لیے موجود خلا کی نشاندہی کا اہم موقع فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم میں نتائج کے بجائے کھلاڑیوں کی ترقی کو ترجیح دی گئی اور حاصل ہونے والے تجربے سے ٹیکنیکل اسٹاف کو مستقبل کی ضروریات سمجھنے میں مدد ملی۔ملکی فٹبال کے مستقبل سے متعلق سوال کے جواب میں عدیل رزقی نے کہا کہ ملکی سطح پر فٹبال کو ازسرنو منظم کرنا اس کے مستقبل کی تشکیل کے لیے ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نچلی سطح سے ایک منظم نظام تشکیل دینے پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی بروقت شناخت، تربیت اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔حکومتی معاونت سے متعلق سوال پر پی ایف ایف کے ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشنز عمید وسیم نے تربیت کے لیے سرکاری سہولیات کی دستیابی اورانفراسٹرکچر و مقابلوں کے انعقاد کے لیے فراہم کی جانے والی معاونت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ملکی انڈر 17 چیمپئن شپ میں شریک ٹیموں کے لیے رہائش کے انتظامات کا بھی ذکر کیا۔ورلڈ کپ کے تجربے پر اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان انڈر 15 ٹیم کے کھلاڑی الہان خان نے کہا کہ انہیں ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کرنے پر خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے اردن سمیت مضبوط حریفوں کے خلاف مقابلہ کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا تاہم اہم مواقع پر گول کے مواقع ضائع ہونے کے باعث پاکستان بہتر پوزیشن حاصل نہ کر سکا۔ٹیم کے ایک اور کھلاڑی اویس نے بھی مہم کے دوران معاونت اور حوصلہ افزائی پر پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔پریس کانفرنس میں اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ آذربائیجان میں ہونےوالے ایونٹ سے پاکستان فٹبال کو قیمتی تجربات اور اسباق حاصل ہوئے ہیں، جبکہ اب توجہ ان تجربات کو مستقل ترقی، مضبوط ملکی مقابلوں اورنوجوان کھلاڑیوں کے لیے واضح ترقیاتی راستہ فراہم کرنے میں بروئے کار لانے پر مرکوز ہے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)