پیر، 23 نومبر 2026
تازہ ترین
ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہر بچے کو معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات اور تحفظ فراہم کرنا اہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری نئے صوبوں کے قیام سے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، قیصر احمد شیخ مالدیپ کی نیشنل لائبریری میں قائم ’’محمد علی جناح کارنر‘‘کا افتتاح،پاکستان کے ہائی کمشنروائس ایڈمرل(ر)فیصل رسول لودھی کی خصوصی شرکت ملک کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار اہم ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اختیارات اوروسائل کی نچلی سطح تک منتقلی یقینی بنانے کیلئے نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے،خواجہ آصف ڈریپ نے لائسنسنگ اور مصنوعات کی رجسٹریشن کے لیے آن لائن نظام فعال کر دیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کھانسی کے شربت سمیت دیگر مائع ادویات کے خام اجزا کی سخت جانچ پڑتال کا حکم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا 24 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ،حنیف عباسی پاکستان کے پہلے خلا نورد کی تاریخی خلائی پرواز، احسن اقبال تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ گئے خیبرپختونخوا کے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی پہلی قسط جاری، 10 ارب روپے کی فراہمی خوش آئند ہے، ثمر ہارون بلور زرعی برآمدات میں ویلیو ایڈیشن، مصنوعات کے معیار اور نئی منڈیوں تک رسائی پر توجہ دینا ہوگی، رانا احسان افضل اعظم نذیر تارڑ کی ترکیہ کے وزرا سے اہم ملاقاتیں، انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور قانون و انصاف میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
کھیل کی خبریں

برسبین اولمپکس 2032 کے کھیلوں کا حتمی پروگرام اپریل 2027 میں طے ہوگا، آئی او سی کا اعلان

برسبین اولمپکس 2032 کے کھیلوں کا حتمی پروگرام اپریل 2027 میں طے ہوگا، آئی او سی کا اعلان

ڈاکار۔1نومبر (اے پی پی):بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی)نے اعلان کیا ہے کہ برسبین اولمپکس 2032 کے کھیلوں کا حتمی پروگرام اپریل 2027 میں طے کیا جائے گا۔ شنہوا کے مطابق برسبین اولمپکس 2032 کے کھیلوں سے متعلق فیصلہ آئی او سی کے 147ویں اجلاس میں کیا جائے گا، جو ڈومینیکن ریپبلک کے شہر پونٹا کانا میں منعقد ہوگا۔آئی او سی کے ایگزیکٹو بورڈ نے ڈاکار میں ہونے والے اجلاس کے دوران پروگرام کو حتمی شکل دینے کے نئے شیڈول کی منظوری دی۔ برسبین اولمپکس پہلے کھیل ہوں گے جن میں آئی او سی کی نئی پالیسی کے تحت کھیلوں اور مقابلوں کا انتخاب کیا جائے گا۔نئے طریقہ کار کے تحت کھیلوں کا جائزہ کھلاڑیوں کی نمائندگی، عالمی مقبولیت، اخراجات اور انتظامی پیچیدگی سمیت مختلف معیارات پر لیا جائے گا،

تاکہ اولمپکس کے کھیلوں کے پروگرام کو زیادہ مؤثر، پائیدار اور عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جاسکے۔آئی او سی کے مطابق دسمبر 2026 میں ایگزیکٹو بورڈ فیصلہ کرے گا کہ کون سے موجودہ کھیل خودکار طور پر برسبین اولمپکس میں شامل کرنے کی سفارش کے اہل ہوں گے، کن موجودہ اور نئے مجوزہ کھیلوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا اور کن کھیلوں کو مزید غور کے عمل سے خارج کردیا جائے گا۔ توقع ہے کہ موجودہ کھیلوں کی اکثریت کو پروگرام میں شامل کرنے کی سفارش کی جائے گی۔آئی او سی کا کہنا ہے کہ نیا طریقہ کار عالمی کھیلوں کی تنظیموں کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے اور مستقبل کے اولمپکس میں کھیلوں کے انتخاب کے لیے بھی رہنمائی فراہم کرے گا۔واضح رہے کہ برسبین اولمپکس 2032 کا انعقاد 23 جولائی سے 8 اگست 2032 تک ہوگا۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)