بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وزیراعلی پنجاب کادہشت گردوں کی ہلاکت پر اظہار تشکر سمس ہسپتال میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار اور واک، بروقت تشخیص پر زور پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی راولپنڈی میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کے کام میں مزید تیزی لائی جائے ،ڈپٹی کمشنر ملتان پرائیویٹ حج سکیم میں بکنگ اور ادائیگی کے لیے صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل استعمال کریں،وزارت مذہبی امور مشکل پچز پر کھیلنے سے بیٹنگ میں پختگی آتی ہے اور ایسی پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے، حسن نواز اکتوبر بریسٹ کینسر آگاہی ماہ، خواتین کو بروقت تشخیص کی ترغیب سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی 32 ہزار 178 سرکاری عازمینِ نے ادائیگی مکمل کر لی، ترجمان وزارت مذہبی امور محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا کی ای کھلی کچہری چیئرمین کے الیکٹرک کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیرِ صدارت اجلاس، نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےریکارڈ اور دستاویزات کاجائزہ وزیراعلی پنجاب کادہشت گردوں کی ہلاکت پر اظہار تشکر سمس ہسپتال میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار اور واک، بروقت تشخیص پر زور پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی راولپنڈی میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کے کام میں مزید تیزی لائی جائے ،ڈپٹی کمشنر ملتان پرائیویٹ حج سکیم میں بکنگ اور ادائیگی کے لیے صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل استعمال کریں،وزارت مذہبی امور مشکل پچز پر کھیلنے سے بیٹنگ میں پختگی آتی ہے اور ایسی پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے، حسن نواز اکتوبر بریسٹ کینسر آگاہی ماہ، خواتین کو بروقت تشخیص کی ترغیب سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی 32 ہزار 178 سرکاری عازمینِ نے ادائیگی مکمل کر لی، ترجمان وزارت مذہبی امور محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا کی ای کھلی کچہری چیئرمین کے الیکٹرک کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیرِ صدارت اجلاس، نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےریکارڈ اور دستاویزات کاجائزہ
پنجاب

سیالکوٹ ، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تھڑے اور شیڈز ختم کر دئیے گئے

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق

سیالکوٹ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق کی ہدایت پر روڈس روڈ اور کشمیر روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن انچارج پیرا فورس سیالکوٹ ناصر محمود ججہ اور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ صفدر شبیر کی نگرانی میں پیرا فورس اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کی۔کارروائی کے دوران دکانوں کے سامنے غیر قانونی طور پر قائم کئے گئے تھڑے، بڑے شیڈز اور دیگر تجاوزات کو ہٹا دیا گیا جبکہ تجاوزات کے قیام کے لئے استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کر لیا گیا۔

دکانوں کے باہر قائم غیر قانونی ڈھانچوں اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرتے ہوئے تجاوزات سے کلیئر کروا دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے کہا ہے کہ سرکاری جگہ، فٹ پاتھ یا سڑک پر تھڑے، شیڈز اور سامان رکھ کر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پیرس فورس اور میونسپل کارپوریشن کو واضع ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالیرنس کی پالیسی پر عملدرآمد کیا جائے۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)