لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی13 دہشت گرد ہلاک کرنے پر اظہار تشکرکیا ہے۔ انہوں نے فتنہ الہندوستان کے13 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور اس کامیاب انٹیلی جنس کارروائی کو سراہا۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ افواج پاکستان ہر محاذ پر دشمن کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



