جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس
پنجاب

سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ

سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

سیالکوٹ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے قائد ستارہ امتیاز ریاض الدین شیخ نے کہا ہے کہ آج سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مقام ملکی سطح پر نمایاں ہے تو اس کے پیچھے ہمارے گروپ کی باہمی یونٹی، اتحاد اور اجتماعی جدوجہد ہے، یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ تمام ساتھیوں کی یونٹی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجر و صنعتکار برادری اسی اتحاد اور باہمی اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے سیالکوٹ کی صنعتی و تجارتی ترقی کا سفر جاری رکھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری، سرجیکل ایسوسی ایشن سیالکوٹ، پاکستان سپورٹس گڈز، گلوز، پریگمیا اور ہوزری ایسوسی ایشنز سمیت مختلف تجارتی و صنعتی تنظیموں کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ریاض الدین شیخ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مختلف تجارتی تنظیموں میں نئی قیادت کا انتخاب کاروباری برادری کے لیے اہم مرحلہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل کے حل، برآمدات میں اضافے اور سیالکوٹ کی صنعتی شناخت کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے ڈپٹی گروپ لیڈر ڈاکٹر محمد اسلم ڈار، ماجد رضا بھٹہ، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، خواجہ مسعود اختر، خاور حسین سپال، اسد نصیر ملک، جہانگیر چوہدری، میاں محمد سرور، میاں محمد عباس، چوہدری مجید، انس برلاس، مراد ارشد، اکرام الحق، وقاص اکرم اعوان، عنصر عزیز پوری، محمد علی، احسان الحق، عطا اللہ، میاں محمد نواز، عابد خواجہ، ڈاکٹر مریم نعمان، نادیہ قیصر، مسز گلزیب وقاص، رومیسہ اعجاز، حافظ جنید شاہد، وہب جہانگیر، محمد اعجاز غوری، خرم اسلم بٹ، ارشد لطیف بٹ، حنیف خان، ملک محمد اشرف، کاشف الماس، عمیر میر، میاں عمران اکبر، ناصر سلیم مرزا، قیصر شیخ، خالد شیخ، فیصل نعیم اور میاں خالد محمود سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔

تقریب سے چیئرمین پاکستان سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن ماجد رضا بھٹہ، صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خاور حسین سپال، جہانگیر چوہدری اور محمد اعجاز غوری نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی تاجر و صنعتکار برادری کے درمیان باہمی اتحاد اور رابطہ شہر کی صنعتی و تجارتی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے۔عشائیے میں مرزا سلیم بیگ، میاں اسلم بٹ، سہیل رضا بٹ، چوہدری شاہد مقبول، شاہد رفیق ٹونی، راجہ عامر خان، رضوان رحیم، چوہدری طارق مہر، زاہد رفیق ٹونی، شیخ طارق، عابد منظور قریشی، مظہر چیمہ، غلام شفیق چیمہ اور غلام عون چیمہ سمیت درجنوں صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔تقریب خوشگوار ماحول میں جاری رہی، جہاں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ کی صنعت و تجارت کو مزید مستحکم بنانے، برآمدی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری برادری کے باہمی اتحاد کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)