جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس
قومی خبریں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت

سینیٹر جام سیف اللہ خان
سینیٹر جام سیف اللہ خان

اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی نے گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاخیر کے باعث مقامی آبادی کو ان کے جائز گیس کنکشن کی سہولت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں کنوینر سینیٹر جام سیف اللہ خان کی زیر صدارت ہواجس میں سینیٹر ہدایت اللہ خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گھوٹکی/قادِرپور، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، بدین، سانگھڑ اور خیبر پختونخوا میں گیس فیلڈز کے گرد پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کی پالیسی پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

کنوینر نے وزیراعظم اور سپریم کورٹ کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عملدرآمد میں تاخیر کے باعث مقامی آبادی کو ان کی جائز گیس فراہمی کی سہولت سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔ کمیٹی نے بالخصوص گھوٹکی میں بدر گیس فیلڈ کی مجوزہ گیسفکیشن سکیم کا جائزہ لیا۔ال بدر گیسفکیشن سکیم کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو بھجوائی گئی سمری میں شامل کرنے کے حوالے سے وزارت پٹرولیم کے سپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ سمری ای سی سی کو بھجوائی جا چکی ہے اور متعلقہ فورم سے منظوری کے بعد مطلوبہ فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ذیلی کمیٹی نے ال بدر سکیم کی تخمینہ لاگت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس جی سی کو نظرثانی شدہ تخمینوں کا دوبارہ جائزہ لینے اور انہیں معقول بنانے کی ہدایت کی۔ کمیٹی نے میٹریل اور تعمیراتی نرخوں کی تصدیق سمیت لاگت میں اضافے کےطریقہ کار اور منصوبوں کے تخمینوں کی تصدیق کے حوالے سے بھی وضاحت طلب کی۔

ذیلی کمیٹی نے وزارت پٹرولیم اور ایس ایس جی سی کو اہل گیسفکیشن سکیموں پر مقررہ مدت میں عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی اور سفارش کی کہ ای سی سی مطلوبہ فنڈز کی جلد منظوری دے تاکہ منصوبوں پر مزید تاخیر کے بغیر کام شروع کیا جا سکے۔کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کی جانب سے گیسفکیشن سکیموں کی صوبہ وار اور منصوبہ وار صورتحال،گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے دیہات اور ان کی گیسفکیشن کی صورتحال، منظور، جاری اور استعمال شدہ فنڈز، او جی ڈی سی ایل کی جانب سے نکالی جانے والی گیس اور سی ایس آر کےتحت گیس فراہم کیے جانےوالے دیہات، ملک بھر میں مکمل کیےگئے گیسفکیشن منصوبوں اور مقامی آبادی کے لیے پیشہ ورانہ تربیت کے اقدامات پر مشتمل جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

خیبر پختونخوا میں گیسفکیشن کے معاملے پر سینیٹر ہدایت اللہ خان نے مقامی آبادی کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا۔ کنوینر نے خیبر پختونخوا میں گیسفکیشن کے حوالے سے پشاور میں تفصیلی بریفنگ کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ذیلی کمیٹی نے گھوٹکی، قادِرپور روڈ کی مرمت سی ایس آر پروگرام کےتحت ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی بھی سفارش کی اور متعلقہ کمپنی کو ضروری سروے کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ذیلی کمیٹی نے وزیراعظم، سپریم کورٹ اور کمیٹی کی ہدایات پر سختی سے عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو منظور شدہ گیسفکیشن سکیموں پر ترجیحی بنیادوں اور مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)