جمعرات، 8 اکتوبر 2026
تازہ ترین
قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس قراقرم یونیورسٹی میں موسمیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کو درپیش خطرات پر تین روزہ پروگرام اختتام پذیر،وائس چانسلرکی شرکت واسا راولپنڈی کی نادہندگان کے خلاف کارروائی، آخری مہلت دے دی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کی ذیلی کمیٹی کا گیس فیلڈز کے پانچ کلومیٹر کے دائرے میں واقع دیہات کو گیس کی فراہمی کے منصوبوں پر مقررہ مدت میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت ٹی آر ڈبلیو ملتان میں ٹرانسفارمرز کی مرمت و بحالی کے عمل کا جائزہ مضافاتی علاقوں کو ماڈل ایریاز بنانے کے لیے صفائی آپریشن ٹیمیں فیلڈ میں متحرک، سی ای او ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سید حسین بہادر نے نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا محکمہ لائیو سٹاک نے کارروائی کے دوران تقریباً180 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا، ملزم حوالہ پولیس مقدمہ درج ہیومن رائٹس کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کا دورہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق سے ملاقات سیالکوٹ چیمبر کا ملکی سطح پر نمایاں مقام اتحاد اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے، ریاض الدین شیخ چیئرمین قائمہ کمیٹی کا قراقرم یونیورسٹی میں اسکلز بیسڈ ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا اعلان بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو و دیگر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں پلاسٹک پابندی پر عملدرآمد، کامیاب تجربات سے آگاہی کیلئےاجلاس
خیبر پختونخواہ

ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیرِ صدارت اجلاس، نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےریکارڈ اور دستاویزات کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین
ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین

ہری پور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہری پور اصلاح الدین کی زیرِ صدارت نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام سے متعلق ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام کے حوالے سے پیش کردہ درخواستوں، ریکارڈ، دستاویزات اور دیگر متعلقہ امور کاجائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق ریکارڈ اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے قانونی و انتظامی تقاضوں اور متعلقہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں مختلف امور پر غور کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق تمام درخواستوں اور ریکارڈ کی شفاف، غیر جانب دار اور قواعد و ضوابط کے مطابق سکروٹنی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے قیام کے عمل میں تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل اور شہریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے تاکہ ضلع میں منظم اور پائیدار شہری ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

 

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)