اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی 32 ہزار 178 سرکاری عازمینِ نے ادائیگی مکمل کر لی۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق ون لنک کے ذریعے 17 ہزار عازمینِ حج نے گھر بیٹھے دوسری قسط کی ادائیگی مکمل کی اور14 سو افراد نے بینک کارڈ جبکہ 13 ہزار 8 سو افراد نے مینول بینک چالان کو ترجیح دی ۔ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن ادائیگی کا تناسب 57 فیصد سے بڑھ گیا ہے۔
حج واجبات کی دوسری قسط کی مد میں 5 ارب 50 کروڑ روپے موصول ہو گئے ہیں۔ سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی ادائیگی کی حتمی تاریخ 20 اکتوبر مقرر ہے۔ واجبات کی ادائیگی نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج ہورٹل پر ون لنک، کارڈ یا مینول بینک چالان سے مکمل ہو گی ۔سرکاری حج سکیم میں ایک لاکھ 3 ہزار عازمین حج نے میڈیکل فنٹس سرٹیفکیٹ ایپ پر اپلوڈ کر دیئے ہیں ، رہ جانے والے عازمین کو حج پورٹل پر موجود میڈیکل فٹنس فارم کو ڈاکٹر سے تصدیق کرانا لازم ہے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



