ننکانہ صاحب۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):موڑکھنڈا میں یومِ اساتذہ کے حوالے سے سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔کرمانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام یومِ اساتذہ کے حوالے سے ایک پروقار اور خوبصورت تقریب کا انعقاد پیرا گون مارکی شادی ہال میں کیا گیا، جس میں مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات، اساتذہ کرام، سینئر صحافیوں اور معززینِ علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا مقصد معاشرے میں استاد کے عظیم مقام، ان کی خدمات اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر مختلف سکولوں کے طلبہ نے بھی شرکت کی اور اپنے اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمانوں، اساتذہ کرام اور سینئر صحافیوں نے استاد کی شان، مرتبے اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں ان کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ استاد صرف کتابی علم منتقل کرنے والا نہیں بلکہ وہ نسلوں کی کردار سازی کرتا ہے
نوجوانوں کو شعور دیتا ہے اور انہیں زندگی میں کامیابی کی راہ دکھاتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ایک بہترین استاد کی محنت کا اثر صرف ایک طالب علم تک محدود نہیں۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



