بدھ، 7 اکتوبر 2026
تازہ ترین
وزیراعلی پنجاب کادہشت گردوں کی ہلاکت پر اظہار تشکر سمس ہسپتال میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار اور واک، بروقت تشخیص پر زور پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی راولپنڈی میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کے کام میں مزید تیزی لائی جائے ،ڈپٹی کمشنر ملتان پرائیویٹ حج سکیم میں بکنگ اور ادائیگی کے لیے صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل استعمال کریں،وزارت مذہبی امور مشکل پچز پر کھیلنے سے بیٹنگ میں پختگی آتی ہے اور ایسی پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے، حسن نواز اکتوبر بریسٹ کینسر آگاہی ماہ، خواتین کو بروقت تشخیص کی ترغیب سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی 32 ہزار 178 سرکاری عازمینِ نے ادائیگی مکمل کر لی، ترجمان وزارت مذہبی امور محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا کی ای کھلی کچہری چیئرمین کے الیکٹرک کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیرِ صدارت اجلاس، نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےریکارڈ اور دستاویزات کاجائزہ وزیراعلی پنجاب کادہشت گردوں کی ہلاکت پر اظہار تشکر سمس ہسپتال میں بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی سیمینار اور واک، بروقت تشخیص پر زور پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست خارج کردی راولپنڈی میں بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل حسین آگاہی بازار کی اپ گریڈیشن کے کام میں مزید تیزی لائی جائے ،ڈپٹی کمشنر ملتان پرائیویٹ حج سکیم میں بکنگ اور ادائیگی کے لیے صرف پاک حج ایپ یا حج پورٹل استعمال کریں،وزارت مذہبی امور مشکل پچز پر کھیلنے سے بیٹنگ میں پختگی آتی ہے اور ایسی پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے، حسن نواز اکتوبر بریسٹ کینسر آگاہی ماہ، خواتین کو بروقت تشخیص کی ترغیب سرکاری سکیم میں حج واجبات کی دوسری قسط کی 32 ہزار 178 سرکاری عازمینِ نے ادائیگی مکمل کر لی، ترجمان وزارت مذہبی امور محکمہ توانائی وبرقیات خیبرپختونخوا کی ای کھلی کچہری چیئرمین کے الیکٹرک کی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیرِ صدارت اجلاس، نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کےریکارڈ اور دستاویزات کاجائزہ
قومی خبریں

صوبائی وزیر صحت کا چلڈرن ہسپتال راولپنڈی اور کارڈیالوجی کا دورہ، طبی و جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق

لاہور۔7اکتوبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بدھ کے روز چلڈرن ہسپتال راولپنڈی اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبائی وزیر کو چلڈرن ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چلڈرن ہسپتال میں اب تک 40 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔طبی عملے کے لیے ہاسٹل کی تعمیر بھی جاری ہے۔صوبائی وزیرنے متعلقہ حکام کو ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں چلڈرن ہسپتال راولپنڈی میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ہسپتال میں جاری ترقیاتی کام کے معیار اور رفتار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال راولپنڈی میں جدید ترین صحت سہولیات فراہم کی جائیں گی،چلڈرن ہسپتال اگلے برس مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔بعد ازاں انہوں نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کابھی دورہ کیا۔صوبائی وزیر کو ادارے کی کارکردگی، صحت سہولیات اور انتظامی امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر نے ہسپتال میں جدید فارمیسی کا افتتاح کیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو آئی ایس او سرٹیفیکیشن حاصل کرنے پر شاباش اور مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے کہا کہ آر آئی سی میں علاج کی غرض سے لوگ نہ صرف علاقائی سطح بلکہ کے پی کے، گلگت بلتستان اور کشمیر سے بھی آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں ۔

بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)