اسلام آباد۔7اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بدھ کو فارن سروس اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اسلام آباد میں سفارتی برادری اور پاکستان کی فارن سروس کے نوجوان سفارت کاروں سے کلیدی خطاب کرنے سے قبل مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
بشکریہ: اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان)



